
جوتیوں میں دال بٹنے لگی-یوتھیے آپس میں گھتم گھتا-تحریک انصاف اندرونی اختلافات کا شکار-
فواد چوہدری کے انڑویو سے یوتھیے بوکھلا گئے ہیں اور ایک دوسرے سے دست و گریبان ہیں-کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصل واوڈا نے کابینہ ارکان کو کھری کھری سنائیں ہیں اورسینئر قیادت پر الزام عائد کیا ہے کہ نااہل وزراء اپنے آپ کو وزیر اعظم سمجھتے ہیں – فیصل واوڈا نے اسد عمر اور شاہ محمود قریشی پر الزام لگایا کہ وہ چور دروازے سے وزیر اعظم بننے کی سازش کر رہے ہیں-اسد عمر کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ تھا اور ایک وفاقی وزیر کو گفتگو کرتے ہوئے احتیاط سے کام لینا چاہیے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں-فواد چوہدری نے بیان سے متعلق وضاحت دی ہے کہ ان کا بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر چلایا گیا ہے -کابینہ کے اجلاس میں بعض وزراء اور مشیروں کی کارکردگی پر بھی بحث ہوئی ہے اور فیصل واوڈا نے کہا کہ وزراءکی نااہلی کی وجہ سے حکومت بدنام ہو رہی ہے – واوڈا اجلاس بولتے ہوئےغصے میں آگئے اور انہوں نے اسد عمر رزاق داؤد اور ندیم بابر کی پالیسیو ں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ کے اندر سے لوگ سازشیں کررہے ہیں-کابینہ میں کہا کچھ جاتا ہے باہر کچھ اور کہتے ہیں -کابینہ میں سب اچھا کی رپورٹ دی جاتی ہے مگر گراؤنڈپر کارکردگی صفر ہے-حقیقت یہ ہے کہ ملک خلفشار کا شکار ہے اور یوتھیے اچھل کود رہے ہیں-نہ کوئی حکومتی پروگرام ہے اور نہ ہی کوئی پالیسی ہے-اندھی پیس رہی ہے اور کتا چاٹ رہا ہے-ملکی معیشت تباہ ہے اور سرحدوں پر دشمن اپنی ریشہ دوانیوں میں مصروف ہے-لیکن ہماری قیادت بانسری بجا رہی ہے -ملک کو اس وقت ایک مضبوط قیادت کی ضرورت ہے جسکی تیزی سے بدلتی ہوئی ملکی اور عالمی صورت حال پر نظر ہو اور اس میں ملکی ترقی کا عزم ہو اور خطرات سے ٹکرانے کا حوصلہ ہو-ملک کو ان ہیجڑوں کی ضرورت نہیں ہے جو ہر وقت “گسن مکی ” رہتے ہیں اور جن میں عقل ہے اور نہ موت-
~اٹھا کر پھینک دو گلی میں انہیں
“یہ ہیجڑے سارے انڈے ہیں گندے”
الطاف چودھری
23.06.2020
Leave a Reply