جھوٹ اور فراڈ

جھوٹ اور فراڈ

جس معاشرے میں جھوٹ اور فراڈ ایک فیشن بن جاتا ہے اللہ اس معاشرہ کو بے سکونی اور رزق کی تنگی میں مبتلا کر دیتا ہے-رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ منافق کی تین نشانیاں ہیں:جب وہ بات کرتاہے تو جھوٹ بولتا ہے جب وعدہ کرتا ہے تو خلاف ورزی کرتا ہے اور جب اسکے پاس امانت رکھی جائے تو خیانت کرتا ہے(صحیح بخاری) ہمارے معاشرے کا یہ المیہ ہے کہ یہاں جو شخص جتنا جھوٹا اور فراڈیا ہوتا ہے لوگ اسے اتنا ہی سمجھ دار اور عقلمند سمجھتے ہیں اور اس کی عزت و تکریم کرتے ہیں -لوگ غنڈو موالیوں کی عزت و تکریم کرتے ہیں مگر تعیلم یافتہ شریف شرفاء کی تذلیل کرتے ہیں-کیونکہ تھانے تھپانے اور عدالتوں تک ان غنڈے موالیوں کی رسائی ہوتی ہے اس لئے لوگ ان سے ڈرتے ہیں اور اپنے فیصلے کروانے بھی ان ہی کے پاس جاتے ہیں اور یہ غنڈے موالی بندر بانٹ کرتے ہیں-‎حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”صدق ایسا عمل ہے جو نیکی کی راہ پر چلاتا ہے اور نیکی والا راستہ سیدھا جنت جاتا ہے اور بے شک آدمی سچ بولتا رہتا ہے بولتا رہتا ہے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں وہ’’ صدیق‘‘ بن جاتا ہے، اور جھوٹ ایسا عمل ہے جو برائی کی راہ پر چلاتا ہے اور برائی والا راستہ سیدھا جہنم جاتا ہے اور بے شک جب کوئی آدمی جھوٹ کی عادت ڈال لیتا ہے وہ جھوٹ بولتا رہتا ہے بولتا رہتا ہے یہاں تک کہ وہ اللہ تعالیٰ کے ہاں کذاب لکھ دیا جاتا ہے۔ (صحیح مسلم )-لوگو!اللہ سے ڈرو اور سچ کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑو اور غنڈے موالیوں سے مت ڈرو-یہ خلق و خدا کو دکھ دیتے ہیں اور یہ اللہ کے دھتکارے ہوئے ہوتے ہیں اور ان کا ٹھکانا جہنم ہے-جو اللہ کے بندوں کے حقوق کا خیال رکھتے ہیں اللہ انھیں جنت لفردوس کی بشارت دیتا ہے اور وہاں یہ ہمیشہ رہینگے-قَالَ اللّـٰهُ هٰذَا يَوْمُ يَنْفَعُ الصَّادِقِيْنَ صِدْقُهُـمْ ۚ لَـهُـمْ جَنَّاتٌ تَجْرِىْ مِنْ تَحْتِـهَا الْاَنْـهَارُ خَالِـدِيْنَ فِيْـهَآ اَبَدًا ۚ رَّضِىَ اللّـٰهُ عَنْـهُـمْ وَرَضُوْا عَنْهُ ۚ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيْـمُ (المائدہ 119)

الطاف چودھری
27.06.2020

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*