اندرونی بیرونی خلفشار اور ہماری نا اہل قیادت‎

اندرونی بیرونی خلفشار اور ہماری نا اہل قیادت‎

ملک اندرونی خلفشار کا شکار ہے-کورونا قابو سے باہر ہو گیا ہے اور سرحدوں پر بھی کشیدگی ہے-چین نے لداخ میں اپنی دو لاکھ فوج اتار دی ہے اورعالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس نے وادئی گولان اور پنگونگ جھیل پر مکمل قبضہ کر لیا ہے اور شیانگ – دولت بیگ اولڈی شاہراہ کاٹ دی ہے-پنتیس ہندوستانی فوجی مارے گئے ہیں اور سیکڑوں شدید زخمی ہو کر ہسپتالوں میں پڑے موت کا انتظار کر رہے ہیں-چین نے ہندوستان کو وارننگ دی ہے کہ اگر انڈیا اپنے مکروہ عزائم سے باز نہ آیا تو وہ کشمیر میں اپنی فوجیں اتار دے گا- ہماری فوجی اور عسکری قیادت خاموش ہے-بدقسمتی سے پاکستان میں ایک نالائق، منافق اور مغرور حکومت ہےجس سے ملک کی سالمیت کو خطرہ ہے-عمران خان ہنودی یہودی ایجنٹ ہے اور اسے ملک دشمن ایجنڈے کی تکمیل کا ٹاسک دیا گیا ہے-اس کے اردگرد جو الیکٹیبل ہیں وہ تاج برطانیہ کے پرانے نمکخوار ہیں- لغاری مزاری دولتانے ٹوانے سب انگریز کے ٹوڈی ہیں-لندن میں ان کی جائیدادیں ہیں اور مغلیہ سلطنت سے غداری کے صلے میں انھیں آج بھی وظیفے ملتے ہیں اور ان کی اولادیں وہاں پڑھتی ہیں- صرف جہانگیر ترین کا خاندان ہی نہیں بلکہ چوہدری نثار سردار آیاز صادق سندھ کے سید اور بلوچستان کے بگٹی آفریدی ملتان کے قریشی اور گیلانی سب انگریز کے ٹاؤٹ ہیں- قہر یہ ہے کہ اس حکومت کو ریاست کے بے حس اور جاہ طلب اداروں کی پشت پناہی حاصل ہے۔ یہ نااہلی کوویڈ 19 سے نمٹنے کے لیے موثر قومی پالیسی بنانے سے قاصر ہے۔ گزشتہ فروری میں وبا پھیلنے کے بعد سے اب تک چار اذیت ناک مہینوں میں متاثر ہ اور جاں بحق ہونے والے افرادکی تعداد میں اضافہ ہوا۔ بے روزگاری بڑھی، طبی سہولیات اور جان بچانے والی ادویات میں شدید کمی واقع ہوئی لیکن بے حس نرگسیت پر انسانی المیے کا کچھ اثر نہیں ہوا-ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم غریب لوگ اپنے مفادات کا خود پہرہ دیں اور ملک پر مسلط طاغوتی اور نمرودی طاقتوں کو لگام دیں اور ان کو کیفر کردار تک پہنچا دیں-جب تک اس ملک کے غریب عوام یہ باور نہیں کر لیتے کہ ان کی غربت کی ذمہ دار اس ملک کی سیاسی عسکری قیادت ہے اس وقت تک اس ملک کے غریب عوام کی حالت نہیں بدل سکتی-

اٹھو میری دنیا کے غریبوں کو جگا دو
کاخ امراء کے درو دیوار ہلا دو

الطاف چودھری
21.06.2020

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*