چوہے بلی کا کھیل – شہباز شریف کی حفاظتی ضمانت منظور-نیب منہہ دیکھتے رہ گئ-

چوہے بلی کا کھیل – شہباز شریف کی حفاظتی ضمانت منظور-نیب منہہ دیکھتے رہ گئ-

‎عید سے پہلے شہباز شریف کی گرفتاری کی شنید تھی-گرفتاری کے ڈر سے شہباز شریف نے عدالت سے حفاظتی ضمانت کے لئے رجوع کر لیا تھا اور آج عدالت نے ان کی ضمانت 17 جون تک منظور کر لی ہے-نیب کل لاہور میں شہباز شریف کی گرفتاری کے چھاپے مارتی رہی مگر وہ انھیں گرفتار نہ کر سکی-کیا نیب انھیں 17 جون تک گرفتار نہیں کر لے گی؟جب سے عمران سرکار آئی ہے-شریفوں اور حکومت کے درمیان چوہے بلی کا کھیل جاری ہے-مریم نواز اور نواز شریف کو کرپشن کے الزام میں عدالت دس اور سات سات سال کی سزا سنا چکی ہے اور نواز شریف علاج کے لئے لندن میں ہیں اور مریم نواز نے خود کو رائے ونڈ کے گھر میں مقیدکر لیا ہے اور کبھی کبھار نون لیگی کارکنوں کی دلجوئی کے لئے ٹویٹ کر دیتی ہیں-کہا جا رہا ہے نواز شریف ڈیل کرکے ملک سے باہرگئے ہیں جسے نون لیگی قیادت ابھی تک رد کر رہی ہے-شہباز شریف پر 2008 سے 2018 تک کرپشن کک بیسکس اور ملکی خزانے میں خرد برد کا الزام ہے-اربوں کی ٹی ٹیز ہیں اور چار انڈسڑی یونٹ اور ملک میں اربوں کی سرمایہ کاری ہے جس کی منی ٹریل نہیں مل رہی ہے-نیب کبھی چپ سادھ لیتی ہے اور جب کوئی اسے چابی دیتا ہے تو یہ شہباز شریف کو گرفتار کرنے کے لئے دوڑیں لگا دیتی ہے- مگر آٹا چینی چور آئی پیز اور اربوں کے قرضے معاف کروانے والے ندیم ملک جہانگیر ترین داؤد رزاق خسرو اور پرویز خٹک آزاد دندناتے پھر رہے ہیں اور نیب اور جسٹس اقبال ان کے سامنے بے بس ہیں-عوام ملکی لوٹی دولت کا حساب مانگ رہی ہے اور سب کا بلا تفریق احتساب ہونا چاہئے-صرف شہباز شریف ہی کیوں؟ آٹا چینی چوروں کو کب گرفتار کیا جائے گا؟شاید نیب ان چوروں کے سامنے بے بس ہے؟سب چوروں کو گرفتار کرو-انصاف کرو-

الطاف چودھری
03.06.2020

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*