
شریف مافیاز اللہ کی پکڑ کی زد میں ہیں-استغفار کریں اور قوم کی لوٹی دولت واپس کریں-
ملک عزیز پاکستان کو پہلے مہاجروں اور جرنیلوں نے لوٹا اور پھر شریفوں اور ان کے غنڈوں کے دونوں ہاتھوں سے لوٹا-ملک کے وزیر دفاع اور وزیر خارجہ خواجہ آصف اور وزیر داخلہ احسن اقبال کے پاس عرب ریاستوں کے آقامے تھے-دنیا کی پانچویں ایٹمی طاقت مملکت خداداد پاکستان کا وزیر اعظم نواز شریف متحدہ عرب آمارات کا آقامہ جیب میں لئے پھر تا تھا اور دنیا میں اتراتا پھرتا تھا-خادم اعلی شہباز شریف ٹی ٹی ماسٹر تھا اور ملکی دولت لوٹنے اور اسے ٹھگوں مداریوں کی طرح ملک سے باہر بھیجنے کے فن کاماہر تھاجسے وہ اپنی عقلمندی سمجھتا تھا-پھر اللہ کی پکڑ آئی اور ان شریف بھروپیوں کی سب تدبریں الٹ ہو گئیں-بے شک اللہ تعالی بہتر تدبیرکرنے والا تھا-نون لیگ ایک مافیا اور ملک کے غنڈے موالیوں کی ایک لمیڈ کمپنی ہے-اسکی قیادت ملکی وسائل لوٹتی رہی اور لندن پہنچاتی رہی اور اس کی محلے گلیوں کی غنڈی قیادت بھتہ خوری قبضہ گروپ تھانہ گری سے دولت سمیٹتی رہی – اب ملک کا یہ حال ہے کہ ملک کی کل سالانہ آمدنی سے ملک کےقرضوں کا سود بھی ادا نہیں ہو سکتا ہے-پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان نے اپنا دلی کا مکان پاکستان حکومت کو دے دیا تھا جہاں آج پاکستان کا سفارت خانہ ہے-بیگم رعنا لیاقت علی کو ہالینڈ کی ملکہ نے جو مکان تحفے میں دیا تھا وہ انہوں نے حکومت کو دے دیا تھا-وزیر اعظم چوہدری محمد علی جنہوں نے ملک کو 1953 کا آئین دیا تھا ان کی بیگم وزیر اعظم ہاؤس کے مہمانوں کی چائے اور کھانا خود تیار کرتی تھیں-شریفوں کے دانے اب مک گئے ہیں اور عوام پر ان غنڈہ پرور مافیہ کی اصلیت عیاں ہو گئی ہے-شریفوں نے لوٹی ہوئی دولت کے بل بوتے پر حکومت کی ہے -انہیں کوئی ووٹ نہیں دیتا رہا ہے – یہ یا تو لوگوں سے غنڈوں کی مدد سے ووٹ چھینتے رہےہیں یا خلائی مخلوق سے خریدتے رہے ہیں اور عوام کو بیوقوف بنا کر ملکی وسائل سمیٹ کر لندن پہنچاتے رہے ہیں-کیا خاقان عباسی اور مفتاع اسماعیل کے پاس قوم کے اس سوال کا جواب ہے کہ کلثوم نواز کا علاج کہا سے ہوا اور اب میاں نواز شریف کے لندن کے مہنگے علاج کے لئے پیسے کہاں سے ادا ہو رہے ہیں-چوری ڈکیتی کے پیسوں سے علاج میں شفاء نہیں ہوتی-شفاء صرف اللہ کے ہاتھ میں ہے-اللہ کی پکڑ فرعون کو نیل میں غرق کر دیتی ہے اور نمرود کو ایک حقیر سے کیڑے سے مروا دیتی ہے-شریف اللہ سے استغفار کریں غنڈی گردی توبہ کریں اور قوم کی لوٹی دولت واپس کریں-اللہ نے ان کے کرتوں کی وجہ حکومت چھین لے ہے وہ انہیں کبھی واپس نہیں ملے گی-مردوں کو زنانیاں بنا کر مہنگے میڈیا سیل چلا کر احمق یہ سمجھتے ہیں کہ یہ اللہ کے فیصلے کو بدل دینگے-
الطاف چودھری
09.05.2020
Leave a Reply