چھوٹے میاں سبحان اللہ-ٹی ٹیز ماسڑ شہباز شریف کو عید کے بعد جیل ہو گی-

چھوٹے میاں سبحان اللہ-ٹی ٹیز ماسڑ شہباز شریف کو عید کے بعد جیل ہو گی-

شریفوں نے ملک کو بے دردی سے لوٹا ہے-بڑے میاں تو بڑے میاں چھوٹے میں سبحان اللہ-شریف ایک مافیاز ہیں-انہوں نے اپنی ساری دولت کرپشن کک بیکس اور ملکی وسائل لوٹ کر جمع کی ہے-کیونکہ لوٹی دولت کی حفاظت کے لئے اقتدار میں رہنا ضروری ہوتا ہے اس لئے انہوں نے چھوٹے لیول سے اپنی سیاسی قوت کو مضبوط کیا اور گلی محلوں کے غنڈوں موالیوں کی پشت پناہی کرکے بنیادی جمہوریت کی بنیاد غنڈہ گردی پر رکھی اور نون لیگ ایک سیاسی جماعت کی بجائے ایک مافیا بن گئی -جسٹس کھوسہ نے نواز شریف کو گاڈ فادر ویسے ہی نہیں کہا تھا-یہ ایک حقیقت ہے کہ نون لیگ غنڈوں موالیوں کا ایک ٹولہ ہے اور شریف ڈان ہیں-نواز شریف کے لندن اور دوبئی میں اربوں کھربوں کے اثاثے ہیں جس کی منی ٹریل یہ جی آئی ٹی کمیٹی کو نہیں دے سکے تھے اور دس سال کی قید ہوئی ہوئی ہے -اب یہ علاج کے لئے لندن میں براجمان ہیں اور ملکی قانون اور عدلیہ کا منہہ چڑا رہے ہیں-مافیاز کی یہی پہچان ہوتی ہے کہ قانون سارے ثبوتوں کے باوجود ان کے سامنے بے بس ہوتا ہے اور لٹیرے ہمیشہ قانون کو دھوکہ دینے میں کامیاب ہو جاتے ہیں-شہباز شریف اور اس کے بیٹے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز نواز شریف کی اولاد کی نسبت چھوٹے چور ہیں-انہوں نے 23 جعلی کمپنیاں بنائی ہوئی تھیں جو ان کے باورچیوں مالیوں اور ڈرائیوروں کے نام پر تھیں -شہباز شریف کی کرپشن رشوت اور ککس بیک کا سارا پیسہ ان میں آتا تھا اور پھر اس کالے پیسے کو لندن یا دوبئی بھیج کر ٹی ٹیز کے ذریعے واپس لا کر سفید کر لیا جاتا تھا-شہباز شریف اور اس کے بیٹے ٹی ٹیز ماسڑ تھے-اس لئے ایک ملک سے بھاگ گیا ہے دوسرا جیل کاٹ رہا ہے اور شہباز شریف عید کے بعد جیل جائے گا-برے کاموں کے برے نتیجے-جناں کھادیاں گاجراں ڈھڈ اوناں دے پیڑ-بہر حال شریفوں کا اونٹ پہاڑ کے نیچے آ گیا ہے-یہ لوگ پیسے والے ہیں شاید ملک کا قانون ان کا کچھ بگاڑ نہ سکے مگر اللہ کی گرفت بہت شدید ہوتی ہے – اللہ چاہئے تو قارون کو اس کے خزانے سمیت زمین میں غرق کر دیتا ہے-

الطاف چودھری
12.05.2020

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*