
میاں نواز شریف کی 500 ملین ڈالر کی ڈیل-تماشہ دکھا کر مداری گیا اور نون لیگی بلولگڑوں کو بھونکنے کے لئے چھوڑ گیا-
اینکر ہارون رشید نے یہ دعوہ کیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے میاں نواز شریف کو ایک ڈیل کے تحت ملک سے فرار کروایا ہے- اس ڈیل کو عمران خان سے بھی مخفی رکھا گیا تھا کیونکہ خان صاحب کسی صورت میں نواز شریف کو چھوٹ دینے کے لئے تیار نہیں تھے-میڈیا میں پیلیٹس کا ڈرامہ رچایا گیا تھا اور خان صاحب کے قابل اعتماد ڈاکڑ بھی اسٹیبلشمنٹ کے دباؤ میں آ گئے اور حکومت کو یہ باور کروایا گیا کہ میاں صاحب قریب المرگ ہیں اور اگر انہیں علاج کے لئے باھر نہ بھیجا گیا تو ان کی موت واقع ہو جائے گی جبکہ ان کی ساری بیماریاں ڈھکوسلہ تھیں-ہارون رشید صاحب نے اپنے پروگرام میں بتایا ہے کہ سودا 500 ملین ڈالر کا ہوا ہے اور یہ رقم سٹیٹ بنک آف پاکستان میں جمع کروائی گئی ہے-کل سے نون لیگی میڈیا غنڈہ برگیڈ ہارون صاحب کی ماں بہن ایک کر رہے ہیں جبکہ لیگی قیادت خاموش ہے-نون لیگ کی ترجمان مریم اورنگ زیب کی بھی کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے-جس سے لگتا یے بات کچھ کچھ سچی ہے-ویسے بھی اگر یہ خبر جھوٹ ہے تو ہارون رشید صاحب کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جا سکتی ہے-اگر یہ رقم سٹیٹ بنک میں جمع ہوئی ہے تو اس کی رسید کی کاپی موصوف کے پاس ضرور ہو گی جسے انھیں فی الفور میڈیا میں جاری کر دینا چاہئے-اس سے نون لیگیوں کی تسلی ہو جائے گی اور وہ گالی گلوچ سے باز آ جائینگے-اگر یہ خبر سچ ہے تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جو شخص اتنی بڑی رقم صرف ملک سے بھاگنے کے لئے ادا کر سکتا ہے تو اس نے فراڈ سے کتنی دولت جمع کی ہو گی-کہا تو یہ بھی جا رہا ہے کہ لندن میں میاں صاحب کی 300 بڑی پراپرٹیز ہیں -جن کا حساب ملک کی غریب بےبس اور فاقوں سے مرتی قوم میاں صاحب سے مانگتی ہے-مگر کیا ہو سکتا ہے کہ چور مداری تماشا دکھا کر ملک سے رفو چکر ہو گیا ہے اور اپنے نون لیگی بلونگڑوں کو بھونکنے کے لئے چھوڑ گیا ہے-اللہ اس مبارک مہینوں کے صدقے میرے ملک کو رہبر نما رہزنوں سے بچائے-
الطاف چودھری
26.04.2020
Leave a Reply