شہباز شریف کے ساتھ پھرہاتھ ہو گیا- نیب نے آمدن سے زیادہ آثاثوں کا کیس بنا دیا- لمبی جیل ہو گی-

شہباز شریف کے ساتھ پھرہاتھ ہو گیا-
نیب نے آمدن سے زیادہ آثاثوں کا کیس بنا دیا- لمبی جیل ہو گی-

کہا جا رہا ہے کہ ملک کے مقتدر حلقوں نے شہباز شریف سے دھوکہ کیا ہے انھیں لندن سے اس لئے بلایا گیا تھا کہ عمران خان کو ریپلیس کرنا مقصود تھا – کہا یہ بھی جا رہا ہے کہ اس میں انھیں بڑے میاں نواز شریف کی آشیرباد بھی حاصل تھی-پلان کے مطابق شہباز شریف کے سر وزارت عظمی کا تاج سجایا جانا تھا اور پرویز الہی کو تخت لاہور پر بٹھایا جانا تھا اور بلوچستان میں جمعیت کی حکومت بننا تھی-مگر لگتا ہے کہ سب تدبیریں الٹی ہو گئی ہیں اور اس کی وجہ مریم نواز شریف کو ٹھرایا جا رہا ہے-مریمنواز اتنی بھی گونگی بہری نہیں ہیں جتنا میڈیا اسے دکھا رہا ہے-لاہور کے سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ نجی محفلوں میں محترمہ کا لہجہ بہت تلخ ہوتا ہے اور ان کے آواز مقتدر حلقوں کی نیدیں حرام کئے ہوئے ہے- وہ مسلم لیگ نون کے بیانیہ ” ووٹ کو عزت دو” کےبیانیہ پر چٹان کی طرح ڈٹی ہوئی ہیں -وہ کسی بھی قیمت پر خلائی مخلوق کے آگے ہتھیار ڈالنے کے لئے تیار نہیں ہیں اور آخری سانسوں تک ملک پر قابض غیر مرئی طاقتوں خلاف صف آراء رہنا چاہتی ہیں – مریم نواز کی یہ بے باکی جناب شہباز شریف کے راستے کا پتھر ہے-خیال کیا جا رہا ہے کہ شہباز شریف مریم نواز کو لیگی بیانئے سے دستبردار کرنے سے ناکام رہے ہیں اور اسی لئے انھیں نیب کے نوٹس آ گئے ہیں -وہ سترہ اپریل کو نیب کے روبرو پیش نہیں ہوئے مگر اب انھیں 24 اپریل کو بلایا گیا ہے اور خبر ہے کہ انھیں پیشی پر گرفتار کر لیا جائے گا-اگر وہ نیب میں پیش نہیں ہوتے تو قرین قیاس ہے کہ انھیں گھر سے گرفتار کر لیا جائے گا-یہ خبر پنڈی کے مشٹنڈے شیخ رشید کی ہے جو کہ جی ایچ کیو کا مخبر ہے-اب اگر شہباز شریف گرفتار ہو جاتے ہیں تو وہ ایک لمبے عرصے تک جیل جائینگے-ان پر assets beyond means کا مقدمہ ہے -اس کا مطلب یہ ہے کہ شہباز شریف کو یہ ثابت کرنا پڑے گا کہ ان کی ساری جائیداد ناجائز ذرائع سے نہیں بنائی گئی ہے اور اس کے لئے انھیں منی ٹریل دینی پڑے گی جو کہ ممکن نہیں ہے-ملک میں ایک چپڑاسی سے لے کر ایک جج جرنیل امیر وزیر اور صدر وزیر اعظم کے پاس بھی منی ٹریل نہیں ہے کیونکہ ان سب نے ملک کولوٹ لوٹ کر دولت جمع کی ہے-اگر شہباز شریف کو لمبی جیل ہو جاتی ہے تو نون لیگیوں کی مشکلات میں بہت اضافہ ہو جائے گا-اس کا مطلب یہ بھی نہیں ہے کہ عمران خان کی حکومت پکی ہو گئی ہے یہ اب بھی کچی دیواروں پر کھڑی ہے-شاید قاف لیگ کی دوبارہ چاندی ہونے والی ہے-جو اللہ کرے-

الطاف چودھری
21.04.2020

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*