
جہانگیر ترین کی چینی بے چین ہو گئی ہے-معاملات بہت الجھ گئے ہیں- تخت ہو گا یا تختہ-
جہانگیر ترین اب کھلم کھلا عمران خان کے خلاف بولنے لگا ہے-لگتا یہ ہے کہ خان صاحب اب اکیلے ہوتے جا رہے ہیں-شاہ محمود نے چپ سادھ لی ہےجیسےکچھ ہو ہی نہ رہا ہو- شاید اب وہ تحریک انصاف کے اندرونی جھگڑوں جھمیڑوں سے اکتا گئے ہیں-پرویز خٹک اور اسد قیصر بھی لاتعلق لگتے ہیں-لاہور کے علیم خان کو نیپ نے جیل میں رکھ کر جو چھترول کی ہے کہ وہ گونگا بہرہ ہو گیا ہے-فردوس عاشق اعوان اور شہزاد اکبر میدان میں اتار کر جہانگیر ترین کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے-بات نہ تو چینی کی سبسڈی کے ڈکار کرنے کی ہے اور نہ ہی آٹا چوری کی ہے- بات خاتون اول محترمہ بشری بیگم کی ہے اور کہا یہ جا رہا ہے کہ جہانگیر ترین اور ضسرو بختیار کے خاندانوں کی عورتییں اسلام آباد میں کسی پارٹی میں جمع تھیں اور انھوں نے خاتون اول کے متعلق ان کے حکومتی معاملات میں بے جا عمل دخل پر تنقید کی ہے جس کی مخبری ہو گئ اور بات خان صاحب تک پہنچ گئی جو انھیں بہت ناگوار گزری ہے اور اس دن سے وہ جہانگیر ترین سے بد دل ہو گئے ہیں اور اسے رانا ثناءاللہ جیسا کوئی سبق سکھانا چاہتے ہیں-26 اپریل کے بعد شاید یہ نیب لاہور کے اسی سیل میں آٹے چینی کا حساب لگا رہے ہوں گے جہاں رانا ثناءاللہ تارے چھ مہینے تارے گنتا رہا ہے اور اس کی بیگم رانا ثناءاللہ لاہور کی سڑکوں پر ماری ماری روتی کرلاتی پھرتی رہی ہے اور شہر یار آفریدی خدا کی حاضر ناظر کی قسمیں اٹھاتے نہیں تھکتا تھا-خبر ہے کہ خان صاحب نے نارکوٹکس کا محکمہ پھر آفریدی کو دے دیا ہے -اللہ خیر کرے ترین خان صاحب کورونا وائرس کرائسس کی وجہ سے لندن فرار بھی نہیں ہو سکتے ہیں اور چونکہ لاہور اور لندن کے درمیان سمندر حائل ہے اس لئے سرنگ بھی نہیں بن سکتی ہے -ویسے بھی سرنگیں بنانے والا ملک ریاض آجکل ان سے ناراض ہے- اس لئے ترین خان کو اب جیل جانا پڑے گا اور وہ بھی اسی سیل میں جہاں شہر یار آفریدی نے رانا صاحب کو چھ ماہ تک سرکاری ممان بنائے رکھا تھا-26 اپریل بہت دور نہں ہے ترین خان کے پاس وقت کم ہے اگر وہ کچھ کر سکتا ہے تو ابھی کر لے – سنا ہے ستر سے اسی فی صدی پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی اسی کے خریدے ہوئے ہیں-کیا وہ ممبر دوبارہ بکنے کے لئے راضی ہو جائنینگے-مشکل لگتا ہے-دشمن کینہ پرور ہے ترین خان اگر عمران خان نہ بن سکا تو اسے علیم خان بننا پڑے گا -شنید ہے کہ ملک ریاض کی اے ٹی ایم مشین بنی گالہ میں لگا دئ گئی ہے اور ملک صاحب کے پاس جہانگیر ترین سے بڑا جہاز بھی ہے-اللہ قوم کو سب جہازیوں سے محفوظ رکھے-
الطاف چودھری
10.04.2020
Leave a Reply