تحریک انصاف میں توڑ پھوڑ-عمران خان کا بوریا بستر گول ہونے کو ہے-آج گئے کہ کل گئے-

تحریک انصاف میں توڑ پھوڑ-عمران خان کا بوریا بستر گول ہونے کو ہے-آج گئے کہ کل گئے-

لگتا ہے چینی نے عمران سرکار کا چین چھین لیا ہے-یہ بات غلط ہے کہ ایف آئی اے کے واجد ضیا کی تحقیقاتی رپورٹ میڈیا نے لیک کی ہے-یہ رپورٹ حکومت نے خود شائع کروائی ہے-اصل کہانی یہ بتائی جا رہی ہے کہ آج کل جہانگیر ترین کا جھکاؤ فوج اور گجرات کے چودھریوں کی طرف ہے-انہی کے گھربیٹھ کر ترین صاحب نے خان صاحب کے متعلق جو مخالفانہ گفتگو کی تھی وہ سول انٹیلیجنس نے وزیر اعظم کو پہنچا دی تھی-کہا جا رہا ہے کہ اس کار خیر میں وزیر اعظم کے پارلیمانی سیکریڑی اعظم خان کا ہاتھ ہے-اس سے ترین صاحب اور خان صاحب کے درمیان دوریاں بڑھی ہیں اور سارے معاملے کے پیچھے یہی معاملہ کارفرما ہے-چینی کی سبسڈی پہلے بھی ملتی رہی ہے-سب سے زیادہ سبسڈی نواز شریف دور میں دی جاتی رہی ہے-کیونکہ ملک میں زیادہ شوگر ملیں شریف خاندان کی ملکیت تھیں اس لئے یہ زیادہ سے زیادہ سبسڈی آپس میں ہی بانٹ لیتے تھے-اگر جہانگیر ترین نے پیسے لئے ہیں تو قانون قاعدے کے تحت ہی لئے ہیں-پنجاب کابینہ کی میٹنگ کے منٹس اس کی تصدیق کرتے ہیں -اگر جہانگیر ترین کو چھیڑا گیا تو عمران خان اپنے بہت سے دوستوں سے محروم ہو جائے گا-جہانگیر ترین اکیلا نہی ہے اور پارٹی میں اس کے مخالف دھڑے میں کوئی اس کا پاسکو بھی نہیں ہے-عمران خان کی وزارت عظمی صرف چار ووٹوں پر کھڑی ہے اور جہانگیر ترین کے ساتھ بلا شبہ چار سے زیادہ ممبر ہیں -لگتا ہے عمران خان کے جانے کا وقت کچھ اور قریب آ گیا ہے-آج گئے کہ کل گئے-

الطاف چودھری
06.04.2020

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*