
عمران خان کی ٹائیگر فورس (گسٹاپو) فلاحی تظیم یا غنڈہ برگیڈ
عمران خان نے اپنی ملک میں ایک ٹائیگر فورس ( گسٹاپو) بنانے کا اعلان کیا ہے اور یہ کہا یہ جا رہا ہے کہ یہ فورس ملک میں کورونا کے متاثرین کو راشن تقسیم کرنے میں حکومتی مشینری سے تعاون کرے گی -پا رلیمانی سیکریٹری نوشین حامد کاکہنا ہے کہ ٹائیگرفورس کے ذریعے لوگوں کے گھروں تک راشن پہنچایا جائے گا- ایک مہا یوتھیے فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس ایک فلاحی تنظیم ہے اور اس کا کوئی سیاسی پہلو نہیں ہے-یہ فورس صرف فلاحی کاموں کے لیے ہے اور اس فورس میں گلی محلوں کے نوجوان رجسٹرڈ ہوں گے اور اس میں وہ لوگ جو لوکل گورنمنٹ کا حصہ رہے ہیں اس فورس کا حصہ بن سکتے ہیں-کہا جا رہا ہے کہ ٹائیگر فورس میں اب تک ڈیڑھ لاکھ افراد رجسٹرڈ ہو چکے ہیں-کہا تو یہی جا رہا ہے کہ یہ فورس ایک فلاحی تنظیم ہو گی مگر یہ ایک خالصتا ایک سیاسی اور غنڈہ تنظیم ہو گی اور اسے ہٹلر کی گسٹاپو اور نون لیگ کی غنڈہ بر گیڈ کی طرز پر استوار کیا جائے گا-اس کا جو مقصد نظر آ رہا ہے وہ یہ ہے کہ تحریک انصاف کو کونسل کہ سطح پر استوار کیا جائے اور کچھ عرصہ بعد ملک میں بلدیاتی انتخابات کروا کر نون لیگ کے غنڈے کونسلروں اور ناظموں کو ریپلیس کیا جا سکے- کہا جا رہا ہے کہ یہ فورس فلاحی کاموں میں لوکل انتظامیہ سے تعاون کرے گی-مگر انتظامیہ کو دباؤ میں رکھے گی اور ان سے اپنے قانونی اور غیر قانونی کام کروائے گی اور جو افسر ان کے کام نہیں کرے گا اسے راستے سے ہٹا دیا جائے گا-تھانے تھپانوں پر ان کا ہولڈ ہو گا اور لوکل میڈیا اور صحافی ان کی گرفت میں ہونگے-اور یہ شہروں اور گلی محلوں میں نون لیگیوں کی طرح بھتہ خوری اور چوری رسہ گیری دل دلالی کا دھندہ شروع کر دینگے-“ٹائیگر فورس” اپنے نام سے ایک فلاحی تنظیم کی بجائے ایک جنگجو لشکر لگتی ہے-اسےنا صرف ملکی انتظامیہ بلکہ وقت پڑنے پر فوج سے بھی لڑایا جا سکتا ہے-اللہ میرے ملک کو فریبیوں اور دھوکے بازوں سے بچائے-
الطاف چودھری
02.04.2020
Leave a Reply