
وزیر اعظم عمران خان کو کھڈے لائن لگا دیا گیا-وفاقی وزرا کی وزیراعظم کی بجائے آرمی چیف کو بریفنگ
وفاقی وزرا اور حکومتی زعما نے کرونا وائرس سے نپٹنے کی قومی حکمت عملی کے متعلق وزیراعظم کی بجائے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بریفنگ دی ہے ۔ دس دن کے دوران قوم سے تین مرتبہ خطاب میں لاک ڈاون کرنے اور نہ کرنے کے بھاشن کے بعد بدھ کے روز آرمی چیف نے دو ٹوک انداز میں واضح کیا ہے کہ لاک ڈاون کو موثر بنایا جائے گا اس میں تویسع کی جائے گی اور فوج ملک کے کونے کونے میں پہنچے گی اور شہریوں کو کرونا وائرس کی ہلاکت خیزی سے بچانے میں اپنا کردار ادا کرے گی ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سنٹر میں آرمی چیف نے وفاقی وزرا سے وائرس سے تحفظ اور حکومتی اقدامات کے حوالہ سے مکمل بریفنگ لی ۔ جنرل قمر جاوید باجودہ نے واضح کیا کہ عوام کو وائرس کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا ۔ فوج اس وبا کا مقابلہ کرنے کیلئے عوام کے ساتھ کھڑی ہے ۔
اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،منصوبہ بندی ڈویژن اسد عمر ،وزیر داخلہ اعجاز شاہ،خزانہ حماد اظہر،مواصلات مراد سعید،سول ایوی ایشن غلام سرور خان،مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ،اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان،فوڈ سیکورٹی خسرو بختیار،صحت ڈاکٹر ظفر مرزا سمیت دہگر حکومتی زعما نے بھی شرکت کی ۔
بریفنگ میں آرمی چیف نے عوام کو بنیادی اشیا ضروریہ کی فراہمی ،وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے اقدمات ،وائرس کے پھیلاو کو روکنے،لاک ڈاون کو مزید موثر بنانے ، سمیت تمام بنیادوی امور پر بریفنگ لی اور احکامات بھی جاری کئے۔
آرمی چیف نے لاک ڈاون کی مدت میں اضافہ کا بھی فیصلہ کیا ۔
آرمی چیف نے کہا کہ عوام کے تحفظ کیلئے تمام درکار اقدامات کئے جا رہے ہیں- آرمی چیف نے اس موقع پر ملک بھر میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے تعاون کیلئے فوج بھیجنے کا فیصلہ بھی کیا -جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ فوجی جوان ملک کے ہر کونے میں پہنچیں تاکہ نہ صرف عوام کو ہلاکت خیز وائرس سے بچایا جائے بلکہ انہیں ریلیف بھی فراہم کیا جائے-جنرل باجوہ نے واضح کیا صرف قومی یکجہتی سے ہی اس وبا کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے -مشکل کی اس گھڑی میں مسلح افواج عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں گی -اجلاس میں لیفٹینٹ جنرل حمود الزمان کو نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سنٹر کا مرکزی رابطہ کار مقرر کیا گیا -رولز اینڈ بزنس کے تحت یہ اجلاس وزیراعظم کی صدارت میں ہوتا ہے لیکن اجلاس کی پریس ریلیز ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کی گئی جس میں وزیراعظم کا نام بھی موجود نہیں ۔اس پریس ریلیز کا واضح مطلب یہ ہے کہ وزیراعظم کو انکی نا اہلی ،قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے اور لاک ڈاون کے معاملہ پر قوم کو منتشر کرنے کی وجہ سے بے عمل کر دیا گیا ہے اور تمام انتظامات فوج نے خود سنبھال لئے ہیں-
منقول—–
Leave a Reply