کورونا کی آفت اور حکومت اور نون لیگیوں کی بونگیاں-

کورونا کی آفت اور حکومت اور نون لیگیوں کی بونگیاں-

‎کورونا کا اژدھا پھن پھیلائے کھڑا ہے -دنیا میں اس وقت 8 لاکھ افراد کورونا کے مرض میں مبتلا ہیں اور ایک لاکھ سے زیادہ لقمہ اجل بن چکے ہیں-امریکہ میں ایک لاکھ چونسٹھ ہزار، اٹلی میں ایک لاکھ ایک ہزار، سپین میں ستاسی ہزار، جرمنی میں ستر ہزار اور فرانس میں کورونا کے مریضوں کی تعداد پچاس ہزار ہے-‎امریکہ اٹلی سپین فرانس جرمنی کی معیشتیں بحران کا شکار ہیں -پاکستان میں ‎حالات خراب ہونے والے ہیں اگلے 3,4 ماہ میں 30 لاکھ افراد بیروزگار ہو جائیں گے، حکومت کے کیے گئے اقدامات ناکافی ہیں – ان کو پتہ ہی نہیں ہے کہ پیسے کسے اور کیسے ہیں- عمران خان نے ٹائیگر فورس بنانے کا اعلان کیا ہے اور 12 ارب روپئے کے کورونا پیکیج کا اعلان کیا ہے- حکومت کی طرف اگر پیسے پہنچے بھی تو وہ صرف پی ٹی آئی والوں کے لیے ہی ہوں گے اور یہ لوگ اپنی جیبیں ہی بھریں گے اور ضرورتمندوں کو کچھ بھی نہیں ملے گا-ملک میں کورونا سے بچنے کے لئے نا تو وسائل ہیں اور نا ہی سمجھ بوجھ ہے-فوج نے وفاقی حکومت کی مخالفت کے باوجود لاک ڈاؤن کیا ہے جسکا اب دوسرا ہفتہ شروع ہو گیا ہے-ملک میں کٹس اور وینٹیلیٹر کو کجا حفاظتی ماسک تک دستیاب نہیں ہیں-ملک میں ایک لاکھ بیس ہزار ڈاکڑ ہیں مگر انہیں وائرس سے نمٹے کی تربیت ہی نہیں دی گئی ہے-عمران خان کا زیادہ زور خطابات پر ہے جو ملکی خزانے کی زبوحالی کا رونا روتے ہیں -اگر کوئی حکومت اپنے مستحق افراد کو دو وقت کی روٹی نہیں دے سکتی ہے تو اسے حکومت کرنے کا بھی کوئی حق نہیں ہے-شہباز شریف جب سے لندن سے آیا ہے ٹپوسیاں مار رہا ہے-اسے کرونا کی الف بے کا پتہ نہیں ہے مگر ہر روز پریس کانفرنس کرکے بونگیاں مارتا ہے-یہ شہباز شریف نہیں ہے بلکہ شہباز فراڈیہ ہے-ان شریف فراڈیوں بے تیس سال تک ملک پر حکومت کی ہے اور حال یہ ہے کہ ملک میں صرف تیرہ سو وینٹیلیڑ ہیں جن میں سے اکثر نکارہ ہیں- ان بدبختوں نے بس ملک لوٹا ہے اور دولت لندن بھیجی ہے-انھوں نے اپنے دور میں ملک میں غنڈوں کی سرپرستی ہے-یہی وجہ ہے کہ ہر گلی کا غنڈہ پردھان ہے اور اچکا بنا پھرتا ہے اور شریفوں کی پگڑیاں اچھالتا پھر رہا ہے-لندن کی ٹکٹ اس فراڈی کی جیب میں ہے اور موقع ملتے ہی یہ راتوں رات ملک سے فرار ہو جائے گا-حقیقت یہ ہے کہ ملک میں نون لیگ کی غنڈہ گردی کا سورج غروب ہو چکا ہے-آجکل سندھ کے وزیر اعلی سید مراد شاہ فوج کے فیورٹ بتائے جاتے ہیں-عمران خان کو ہٹانا اگرچہ مشکل ہے اور اگر مقتدر حلقے اسے ہٹاتے بھی ہیں تو اسلام آباد میں ییپلز پارٹی حکومت بنائے گی اور ملک کا وزیر اعظم مراد شاہ ہو گا-

الطاف چودھری
31.03.2020

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*