بوٹ کو عزت دو

بوٹ کو عزت دو

نواز شریف کا ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ دریا برد ہو گیا ہے اور اب شریف بوٹ چاٹ رہے ہیں-نون لیگیوں کو لندن بلا بلا کر بوٹ چاٹنے کی مشق کرائی جا رہی ہے-جو رانا ثناءاللہ یا خاقان عباسی جیسے ایک دو نہیں مانتے انھیں جیل یاترا کرائی جاتی ہے- اور ان کے سکریؤ ٹیٹ کر دئے جاتے ہیں - مائینس ون یا حکومت کی تبدیلی نظر نہیں آ رہی ہے اور شہباز شریف کو کہا گیا ہے کہ ابھی بوٹ چاٹتے رہو- اچھا چاٹو گے تو انعام پاؤ گے-چودھریوں کو شٹ اپ کال دی گئی ہے اور انھیں اوقات میں رہنے کا کہا گیا ہے ورنہ 2018 میں جو ان کے ایک دو ٹوٹروں ایک آدھی سیٹ جیت گئے تھے اس سے بھی ہاتھ دھونے پڑیں گے-زرداری بھی اچھے بچوں کی طرح کونے لگ گیا ہے اور شریف مریم نواز اور حمزہ شہباز کی جان کی آمان مانگ رہے ہیں-عمران خان کو بھی کہا گیا ہے کہ وہ بندے کا پتر بنے اور عثمان بزدار کو پنجاب سے جلد جلد تبدیل کرے-اسے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اب چور چور بہت ہو گیا ہے اب کچھ کام کرو-مولانا فضل الرحمن کو زرداری اور شریفوں پر غصہ ہے-ان کے پچھلے اسلام آباد کے دھرنے میں دونوں نے وعدوں کے باوجود بزدلی دکھائی تھی اور لاہور کراچی میں ان سے نہ تو کوئی تعاون کیا تھا اور نہ ہی انھوں نے اپنے ورکروں کو دھرنے میں آنے دیا تھا-انھوں نے مولانا کو منانے کے لئے پھر سے اپنے وفد بھیجنے شروع کر دئے ہیں-مگر مولانا نے سات چھوٹی پارٹیوں کا ایک اتحاد بنا لیا ہے اور اسلام آباد میں دھرنے کا فیصلہ کر لیا ہے-زرداری اور شریف کمینگی کی سیاست کرتے ہیں ان کا بڑا مقصد اپنی لوٹی ہوئی دولت کی حفاظت ہے-مولانا کو ان کی دیر سے سمجھ آئی ہے-اور مولانا ایک گھڑے میں دو بار گرنے والے نہیں ہیں-اب عمران اپنے پانچ سال پورے کرے گا اور وہ شریفوں کو نتھ ڈال کر رکھے گا-مگر عمران خان کا بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اسے بے اختیار رکھا گیا ہے-اگر اس کے اختیار میں ہو تو مریم نواز اور حمزہ شہباز کبھی بھی لندن نہیں جا سکتے-مگر ان کا لندن جانے کا فیصلہ خلائی سرکار نے کر لیا ہے اور عمران خان بے بس ہے-

الطاف چودھری
23.02.2020

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*