
نون لیگی چور قیادت اب کبھی واپس نہیں آئینگی
عمران حکومت نے لاہور کے شریف ٹھگوں کے ساتھ مک مکا کر لیا ہے اور انھیں لندن فرار کروا دیا ہے-جہاں وہ ایک غریب اور مقروض ملک کی لوٹی دولت سے رنگ رلیاں منا رہے ہیں-خواجہ آصف اور رانا تنویر چتر چلاک ہیں جو دوگلی سیاست کر رہے ہیں-رانا ثناءاللہ جیل میں چھ ماہ صعوبتیں اٹھانے کے باوجود عقل سے عاری ہی رہا ہے حالانکہ اسے معلوم ہے کہ شریفوں نے ہی اسے منشیات سمگلنگ کیس میں پھنسوایا تھا-مفتاع اسماعیل اور خاقان عباسی بدھو اور قابل رحم ہیں جو صرف اس قصور میں جیلیں کاٹ رہے ہیں کہ وہ چوروں کے ساتھی رہے ہیں اور وہ مروت میں مار کھا رہے ہیں- “کھایا پیا کچھ نہیں گلاس توڑا دو آنے” پرویز رشید یہ جاننے کے باوجود کہ شریفوں نے ملک لوٹا ہے ان کا ساتھ دے کر اپنی عاقبت خراب کر رہے ہیں-جاوید ہاشمی کا اب کی بارشریفوں کے لئے جیل جانے کا کوئی پروگرام نہیں لگتا ہے-مشاہد اللہ مسلم لیگ کا بھانڈ ہے جو جالب کے اشعار سنا سنا کر نون لیگی مشٹنڈوں کو سینٹ میں ہنساتا رہتا ہے-عظمی بخاری اور مریم اورنگ زیب شریفوں کی تنخواہ دار ہیں اور وہ وہی لکھے لکھائے بیان دیتی ہے جو لندن سے وصول ہوتے ہیں-اگر یہ دو ہفتے بھی جیل چلی گئیں تو مریم نواز شریف کی طرح چپ سادھ لینگی اور اس کے بعد ان کا نہ کوئی بیان نہیں آئے گا اور نہ ہی یہ کسی اینکر کے شو میں لطیفے سنا سکیں گی-باقی مریم نواز کا میڈیا سیل اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کارندوں کو ماہانہ وقت پر تنخواہ ملتی رہے گی-یہ سارے بے روزگار ہیں اور یہ خود تو انٹرنیٹ کا ماہانہ بل بھی نہیں چکا سکتے-باقی شہباز شریف اب چھیچھڑوں کے خواب دیکھنا بند کر دے اب اسے کوئی وزیر اعظم نہیں بنائے گا-
خبر ہے کہ عمران خان نے صدر علوی کو ہنگامی صورت میں اسمبلی تحلیل کرنے کا کہہ دیا ہے-پھر نہ بانس رہے گا اور نہ بانسری بجے گی – اللہ اللہ خیر سلا-
الطاف چودھری
22.02.2020
Leave a Reply