شریفوں پر اللہ کا عذاب

شریفوں پر اللہ کا عذاب

‎لاہور کے شریف نوسر باز مال مسروقہ برآمد ہونے کے باوجود اتراتے پھرتے ہیں اور بغلیں بجاتے پھرتے ہیں کہ چوری ثابت نہیں ہوئی ہے-جب چور چتر ہو اور کوتوال بھنگی چرسی ہو تو چوری کیسے ثابت ہو گی -شریفوں نے اکیلا ملک کو نہیں لوٹا بلکہ اس میں ملک کے جیلانی اور حمید گل جیسے جرنیل رفیق تارڑ اور ملک قیوم جیسے جج-پرویز رشید خواجہ آصف رانا تنویر اور خاقان عباسی جیسے سیاستدان فواد احمد فواد جیسے لاہور کے بڑے بڑے بیوروکریٹس ملک کا سارا میڈیا اور لفافی اینکر اور صحافی اور ملک کے ہر شہر کے غنڈے موالی اجرت پر ان کے ملک لوٹنے کے جرم میں برابر کے شریک رہے ہیں-شریف خاندان ایک مافیا ہے جو ملکی عدالتوں سے دس دس سال قید کی سزا سنائے جانے کے باوجود لندن میں بیٹھا پاکستانی عوام کا منہہ چڑا رہا ہے اور دھمکا رہا ہے کہ وہ ججوں جرنیلوں سے مک مکا کرکے پھر بر سر اقتدار آ جائے گا اور اپنے مخالفین کا مکو ڈھپ دے گا-نواز شریف نے تیس سال تک ملک کی اتنی دولت لوٹی ہے کہ اب یہ دنیا کا امیر ترین شخص ہے -لندن میں صرف اس کے علاج کا خرچہ ہی اربوں ڈالر میں بنتا ہے-یہ پیسہ کہاں سے آیا ہے نون لیگی اندھوں کو اب بھی نظر نہیں آ رہا ہے-
‎شریف لٹیرے اپنے انجام کے قریب ہیں ان کی لوٹی ہوئی دولت ان کے لئے قارون کا خزانہ ثابت ہو گی اور اللہ نے قارون کو اس کی دولت سمیت زمین میں گڑھ دیا تھا-اللہ کا عذاب بہت شدید ہوتا ہے-اِعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ شَدِیْدُ الْعِقَابِ

‎الطاف چودھری
20.02.2020

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*