عمران خان کا احتساب دریائے ٹائمز میں ڈبکیاں کھا رہا ہے اور سرکار گھر جا رہی ہے

عمران خان کا احتساب دریائے ٹائمز میں ڈبکیاں کھا رہا ہے اور سرکار گھر جا رہی ہے

لاہور کے دو بنارسی ٹھگوں کو دیس نکالا دے کر بھی جرنیلی حکومت کی مصیبتیں کم ہوتی دکھائی نہیں دے رہی ہیں -سب اتحادی کچھ نہ کچھ مانگ رہے ہیں-عطاء اللہ مینگل بلوچی پانچ سو مسنگ پرسن مانگ رہے ہیں اور ایم کیو ایم والے کراچی مانگ رہے ہیں -جی ڈی والے سندھ حکومت کی تبدیلی مانگ رہے ہیں اور فوج عمران خان سے چھٹکارا مانگ رہی ہے- جس طرح عمران خان سرکار چلا رہا ہے اس طرح تو کریانہ کی دکان بھی نہیں چلتی ہے-نا عقل ہے اور نا موت ہے-عوام فاقوں مر رہے ہیں اور لاہور میں رقص و سرور کی محفلیں سج رہی ہے -نظم نسق کا کوئی نام و نشان نہیں ہے- اندھی پیسے اور کتا چا ٹنے والی بات ہے- عمران کا احتسابی باگڑ بلا لاہور کے شریف اٹھا کر لندن لے گئے ہیں اور سنا ہے انھوں نے اسے دریائے ٹائمز میں ڈبو دیا ہے -اب لگتا ہے کہ عمران خان کا خود اپنا مکو ٹھپنے والا ہے-پرویز الہی نے عمران سرکار کو آخری وارننگ دے دی ہے-ظہرن تو وہ ترقیاتی فنڈز کا رونا رو رہے ہیں مگر حقیقت میں وہ پنچاب کی وزارت عظمی مانگ رہے ہیں-اگر عمران خان بزدار کو نہیں ہٹاتا تو چودھری شریفوں سے مل کر اسے ہٹا دینگے-اور عمران سرکار کا دال دلیا ہو جائے گا-اگر پنجاب عمران خان کے ہاتھ سے نکل جاتا ہے تو پھر اسلام آباد بچے گا اور نہ ہی پشاور بچے گا-پھر ٹن ٹن گوپال ہو گا اور پھر عمران خان کا کڑا احتساب ہو گا-سنا ہے میانوالی جیل کی صفائی ستھرائی ہو رہی ہے-

الطاف چودھری
18.01.2020

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*