ملک کے مخدوش سیاسی حالات اور عمران سرکار ڈانواں ڈول

ایم کیو ایم نے عمران خان سے ملنے سے انکار کر دیا ہے-ان کا کہنا ہے کہ جس نے ملنا ہے وہ بہادر آباد آ کر ملے-خبر تو یہ بھی ہے کہ کراچی کے میئر وسیم نسیم گرفتار ہونے والے ہیں- اگر وہ گرفتار ہوتے ہیں تو دوستی کی یہ ہنڈیا چوراہے میں پھوٹے گی – عمران خان سانگھڑ جا کر پیر صاحب آف پگارا سے ملنے کے خواہشمند ہیں-مگر پیر صاحب کی طرف سے انھیں شرف بازیابی بخشی نہیں جا رہی ہے- جی ڈی اے کا مطالبہ ہے کہ سندھ میں تبدیلی لائی جائے مگر فی الحال یہ ممکن دکھائی نہیں دے رہا ہے-سندھ میں زردای کا کلہ ابھی پکا ہے- پنجاب پرویز الہی کی کمزوری ہے اور وہ وزارت اعلی کا قلمدان ہر قیمت پر خواہشمند ہیں – اصل میں اس کی حقدار تو نون لیگ ہے جو 2018 کے انتخابات جیتی تھی اور جسے دھاندلی سے ہٹا کر پی ٹی آئی کو حکومت دے دی گئی تھی-اب کہا جا رہا ہے کہ نون لیگ اور قاف لیگ اس بات پر راضی ہو گئی ہیں کہ اگر قاف لیگ حکومتی اتحاد سے نکلتی ہے تو وہ پرویز الہی کو وزیر اعلی پنجاب بنانے میں نون لیگ تعادن کرے گی-اس کے لئے مرکز میں قاف لیگ شہباز شریف کی مرکز میں مدد کرے گی-کہا جا رہا ہے کہ پنجاب تو چوہدریوں کو مل جائے گا مگر شہباز شریف کے ملک کا وزیر اعظم بننے کے حالات ابھی مخدوش ہیں-عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی صورت میں ملک کے آئیندہ وزیر اعظم میاں محمد سومرو بتائے جا رہے ہیں – اسد عمر یا شاہ محمود قریشی شاید ملکی سیاسی صورت حال کے پیش نظر عمران خان کو ہٹانے کے کھیل کا حصہ بننے پر راضی نہ ہیں –

الطاف چودھری
15.01.2020 کے مخدوش سیاسی حالات اور عمران سرکار ڈانواں ڈول

15.01.2020

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

*