نون لیگ لمیٹد دیوالیہ ہو گئی ہے-ووٹ بنک تتر بتر-

نون لیگ لمیٹد دیوالیہ ہو گئی ہے-ووٹ بنک تتر بتر-

نون لیگ نواز شریف کی لمیٹڈ کمپنی ہے-نواز شریف کے پاس جو ووٹ بنک تھا اسے بیچ کر وہ لندن چلا گیا ہے اور خاندان کو بھی ساتھ لے گیا ہے – پلیٹ لیٹس کا تو بس بہانہ تھا-کہا جا رہا ہے کہ اس نے ملک کے ڈاکڑوں کو خرید لیا تھا جو ٹیکنیشنز کی ملی بھگت سے سارے رزلٹ ہی چینچ کرکے دکھاتے رہے اور قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکتے رہے – لندن پینچتے ہی ان کی پلیٹ لیٹس سب ٹھیک ہو گئے ہیں اور وہاں سے ایسی کوئی خبر نہیں آ رہی ہے-ادھر ملک میں ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ مذاق بن گیا ہے- ووٹ کو عزت دینی ہے کہ خدمت کو عزت دینی ہے- کچھ سمجھ نہیں آ رہی پارٹی کرنا کیا چاہتی ہے اور کر کیا رہی ہے – آدھے رہنما کچھ باتیں کرتے ہیں آدھے کچھ باتیں کرتے ہیں – سپورٹرز کو کچھ سمجھ نہیں آ رہا ہے -خواجہ آصف بونتر گیا ہے اور شیخوپورے کا رانا تنویر مسخروں جیسی باتیں کر رہا ہے-خواجہ برادران جیلوں میں سڑ رہے ہیں اور خاقان عباسی اور مفتاع اسماعیل گھروں میں سر چھپائے بیٹھے ہیں-رانا ثناءاللہ گلی گلی اپنا سرپیٹتا پھر رہا ہے-اس کے مجرم اور کوئی نہیں ہیں بلکہ اس کے اپنے ہی ہیں – رانا صاحب پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ نون لیگ کی اعلی قیادت نے ہی بنوایا ہے-اس بے چارے کی بے بسی کا یہ عالم ہے کہ یہ قرأن ہاتھ میں لے کر اپنی بے گناہی کی قسمیں تو کھا رہا ہے مگر سب کچھ جانتے ہوئے بھی اس شخص کا نام اپنی زبان پر لانے کہ جرآت نہیں کر رہا ہے جس نے اس پر مقدمہ بنوایا ہے-رانا صاحب کو اب اس شخص کا نام عوام کو بتا دینا چاہئے-زبیر عمر کے میڈیا پر بیانات سے لگتا ہے کہ وہ جلد ہی پارٹی چھوڑ جائے گا-نون لیگ کے سارے کے سارے راہنما جیلوں میں ہیں یا مقدمات بھگت رہے ہیں-سوائے ریٹائرڈ نون لیگی جرنیلوں کے یا جرنیلوں کی اولادوں کے-زبیر عمر بھی تو سندھ کا گورنر رہا ہے اور حرام کی دولت تو اس نے بھی بنائی ہے-اسے کوئی کیوں نہیں پکڑتا-یہ ملک صرف فوجیوں کا یا ان کے مالشیوں کا ہے عوام تو کیڑے مکوڑے ہیں جنہیں یہ جب چاہیں بوٹوں تلے مسل دیتے ہیں-شاید شریف بردران اب پہلے سے بہتر بوٹ پالش کرینگے-مگر ابھی تو فوجی بوٹ پالش کمپنی کا ٹھیکہ عمران انڑنیشنل کے پاس ہے-شریف اگر اگلے ٹینڈر میں زیادہ بولی دینگے تو ٹھیکہ انہیں بھی مل سکتا ہے ورنہ لندن میں یہ غریب عوام کے لوٹے ہوئے حرام مال پر عیاشی کریں-

الطاف چودھری
11.01.2020

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*