دلے دلالوں کا ایکا اور غریب کے فاقے-

دلے دلالوں کا ایکا اور غریب کے فاقے-

یہاں کبھی کوئی کچھ نیا نہیں ہوتا – بار بار وہی ہوتا ہے جو برسوں سے ہوتا آ رہا ہے-کردار بدل جاتے ہیں-کبھی شریف تو کبھی زرداری اور کبھی نیازی – اپوزیشن کا حکومت سے جھگڑا-حکومت کی عدلیہ سے لڑائی-عدلیہ کا فوج کو آئینہ دکھانا اور حکومت کا ایکسٹنشن کے نام پر ایک یملے جاٹ فوجی جرنیل سے ہاتھ کرنا سب پرانا ہے- شاید باجوہ صاحب کو جنرل جنجوعہ کہ کہانی بھول گئی ہے- مہنگائی یہاں پہلی بار تو نہیں آئی ہے-یہاں تو لوگ برسوں سے بھوکے ہیں-گدلا پانی کون صاف کرے گا یہاں تو لوگوں کے ہاتھ ہی گدلے ہیں-یہاں چہروں پر نحوست ہے اور ہاتھوں میں ایک دوسرے کا گریبان-انسان انسان کو کھا رہا ہے-شرافت کوچ کر گئی ہے-یہاں شریفوں کو شرافت بچانے کے لئے غنڈا بننا پڑتا ہے-پہلے جو غنڈے پالتے تھے اب خود غنڈے بن گئے ہیں-تھانے عقوبت خانے ہیں اور وکیلوں ججوں کے چیمبرز بیسواؤں کے کو ٹھے ہیں – کل کوئی ٹی وی پر کہہ رہا تھا کہ ملک ریاض فوج کا دلا دلال ہے -لگتا ہے کہ سب دلے دلالوں کا ایکا ہو گیا ہے -یہاں اندھی پیس رہی ہے کتا چاٹ رہا ہے-اور غریب فاقوں مر رہا ہے-

الطاف چودھری
03.12.2019

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*