اور جنرل باجوہ کو ایکسٹنشن مل گئی-

اور جنرل باجوہ کو ایکسٹنشن مل گئی-

سپریم کورٹ نے جنرل جاوید قمر باجوہ کو ملازمت میں چھ ماہ کی توسیع دے دی ہے- اور حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ چھ ماہ کے اندر اندر آٹیکل 243 اور 255 میں ضروری ترمیم کرکے آئین میں آرمی چیف آف سٹاف کی تقرری اور توسیع میں جو ابہام ہے اسے دور کرے-جوڈیشری کا مقصد ہرگز آرمی چیف کو شرمندہ کرنا نہیں تھا اور جیسے کہ بعض لوگوں کا خیال ہے نا ہی یہ کوئی ٹوپی ڈرامہ تھا جو تین دن تک اسلام آباد میں چلتا رہا-آرمی چیف کی تقرری اور توسیع حکومت کا استحقاق ہے اور اس میں جوڈیشری کا عمل دخل بالکل نہیں ہونا چاہئے-یہ موجووہ حکومت کی نااہلی تھی جو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملات کو صحیح طریقے سے ہینڈل نہ کر سکی اور ایک واویلا کھڑا ہو گیا-جس سے ملک کی جگ ہنسائی ہوئی اور فوج کی بے توقیری بھی ہوئی-شاید اس حکومت میں مانگے تانگے کے جو کارندے ہیں ان کی کوئی سازش ہو-فروغ نسیم تو الطاف حسین کا آدمی ہے-جوڈیشری حکومت اور عسکری اداروں میں غلط فہمیاں پیدا کرنا ملک دشمنوں کے مفاد میں ہے- یہ بات بعید از قیاس ہے کہ فروغ نسیم احمد شہزاد یا ملک کے آٹارنی جنرل کو انگریزی پڑہنی نہ آتی ہو-کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے-اس سارے معاملے میں اور کچھ ہوا ہو یا نہ ہوا ہو-جسٹس آصف کھوسہ نے عمران سرکار کی نا اہلی پر مہر ثبت کر دی ہے-نااہل نکمی بدھو ہے بد خصالوں کی یہ سرکار-

الطاف چودھری
28.11.2019

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*