مشرف غدار

‫ ‎مشرف غدار

‎آجکل پھر کچھ حکومتی مشیران وزیران مشرف کے جرائم چھپانے کی ناکام سعی کر رہے ہیں اور اسے غدار کی بجائے ہیرو کہہ رہے ہیں-مشرف نے اس وقت کارگل کا پنگا لیا جب خطہ لاہور ڈیکلریشن سے امن امیدیں وابستہ کئے ہوئے تھا-جنرل نے اس وقت کی سیاسی حکومت ہی نہیں اپنے کور کمانڈروں کو بھی اعتماد میں نہیں لیا تھا-نتیجہ خطے میں امن کی کوششوں میں نقصان کا موجب بنا-اس نے امریکہ کو بغیر کسی قاعدے قانون کے فوجی اڈے دینے کا جرم کیا-پاکستانی اور افغانی شہریوں بمشمول قوم کی بہو بیٹیوں کو ڈالروں کے عوض امریکہ کے حوالے کیا-محب وطن اکبر بگٹی کو قتل کروایا دیا- کہا جا رہا ہے کہ یہ اس نے کچھ وطن دشمنوں کے کہنے پر کیا تا کہ بلوچستان میں بدامنی بڑھے- یہی وجہ کہ اس وقت سے بلوچستان کے معاملات سمبھلنے کا نام نہیں لے رہے ہیں-لال مسجد اور جامعہ حفصہ کی یتیم بچیوں کا قتل عام کرکے غیر ملکی اسلام دشمن قوتوں کو خوش کیا-ملک میں این آر او کو متعارف کروایا اور نواز شریف اور بے نظیر سے معاہدے کئے-بے نظیر کو قتل کروایا -کشمیر کاز سے غداری کی اور آگرہ سمٹ میں کشمیر سے دست بردار ہونے کی کوشش کی- کشمیری راہنما سید علی گیلانی سے یہ ہمیشہ بدتمیزی سے پیش آتا تھا اور یہ بد بخت انہیں پاگل بڈھا کہتا تھا-گیلانی صاحب کی نظر میں مشرف ایک مشکوک آدمی ہے اور اس کی ملک سے وفاداری مشکوک ہے-مشرف نا صرف پاکستان کا غدار ہے بلکہ کشمیر کا بھی غدار ہے-شیدا ٹلی فواد ڈبو اور اعجاز شاہ عقل کے ناخن لیں اور بے تکے بیانات دینے سے احتیاط برتیں-

‎الطاف چودھری
05.12.2019

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*