تبدیلی تبدیل ہو رہی ہے

تبدیلی تبدیل ہو رہی ہے

سب کو پتہ ہے کہ ملک میں کچھ بدل رہا ہے-مگر جو تبدیل ہو رہے ہیں انھیں اس کا ادراک نہیں ہے-دارلحکومت میں کچھ بڑوں کی میٹنگ میں نئے ممکنہ وزیر اعظم کے نام پر غورو خوص بھی ہوا ہے-میاں محمد سومرو ، اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کے نام پر غور ہوا ہے-خبر تو یہ بھی ہے کہ مقتدر حلقوں نے ملتان سے اسلام آباد کی ایک فلائٹ میں مولانا اور مخدوم کی ملاقات بھی کروائی ہے-لیکن اس کے لئے عمران خان کا استعفی درکار ہو گا جو خان صاحب کسی صورت میں بھی دینے پر آمادہ نہیں ہونگے-اور اگر اسے مجبور کیا گیا تو ڈر ہے کہ وہ اسمبلیاں نہ توڑ دے اور سارا کھیل بگاڑ دے-آس تو شہباز شریف بھی لگائے بیٹھا ہے-کہا جا رہا ہے کہ چودھری اور شریف اپنی پرانی رنجشیں بھلا کر اکٹھے ہو گئے ہیں اور پرویز الہی کو پنجاب کا وزیر اعلی بنانے پر یہ رضامند ہو گئے ہیں اور قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرکے شہباز شریف کو وزیر اعظم بنا دیا جائے گا-لیکن اگر عمران خان اس سے پہلے ہی عثمان بزدار کو ہٹا کر پرویز الہی کو پنجاب کا وزیر اعلی بنا دیتا ہے تو اپوزیشن کے سارے حربے ناکام ہو جائیگے-لیکن جیسے مولانا فضل الرحمن اور پرویز الہی مطمئن ہیں لگتا ہے انھیں مقتدر حلقوں کی تائید حاصل ہو گئی ہے اور عمران خان کے سہولتکار اس کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں-پرویز الہی میڈیا میں جس امانتی راز کا ذکر کر رہے ہیں وہ یہی تو ہے کہ تبدیلی تبدیل ہو رہی ہے اور اسی سال ہو رہی ہے-دو چار دن میں لوٹے لڑکھنا شروع ہو جائینگے اور عمران خان کے ساتھ بس دو چار ٹوٹروں ہی رہ جائینگے-

الطاف چودھری
20.11.2019

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*