حکمران ہو گئے کمینے لوگ-نواز شریف کی لندن روانگی لٹک گئی ہے-

حکمران ہو گئے کمینے لوگ-نواز شریف کی لندن روانگی لٹک گئی ہے-

نواز شریف کو باہر نہیں جانے دیا جا رہا ہے- عمران سرکار نواز شریف کا نام ایگزٹ لسٹ سے نہیں نکال رہی ہے-کہا جا رہا ہے کہ نیب راہ میں رکاوٹ ہے-وفاقی کابینہ بھی دو دھڑوں میں بٹ گئی ہے اور اکثریت نواز شریف کو باہر بھیجنے کی مخالفت کر رہی ہے-اسلئے عمران خان اعجاز شاہ اور نعیم الحق جو انسانی حقوق کی بنیاد پر نواز شریف کو ملک سے باہر علاج کے لئے بھیجنے کے حق میں تھے انھوں نے بھی اب ہاتھ اٹھا دئے ہیں اور فیصلہ کابینہ پر چھوڑ دیا ہے-مخالفت میں فواد چوہدری اور فردوس عاشق اعوان اور فیض چوہان کو آ گے کیا گیا ہے اور وہی ایک بیمار اور قریب المرگ شخص کی بیماری کا تماشہ بنا رہے ہیں-کہا تو یہ بھی جا رہا ہے کہ عمران خان نواز شریف کو باہر بھیجنے کے کبھی بھی حق میں نہیں تھے- اس لئے وہ ایک سکیم کے تحت اپنے وزیروں مشیروں سے بیانات دلوا رہے ہیں-دوسری بات یہ بھی ہو سکتی ہے کہ نواز شریف سے 14 ارب ڈالر کی رقم کا بندوست نہ سکا ہو-پہلے یہ خبر تھی کہ مریم نواز بھی نواز شریف کے ساتھ ہی لندن جائیں گی مگر بعد میں حکومت نے مریم نواز کا پاسپورٹ ضبط کر لیا اور ان کا نام ایگزٹ لسٹ میں ڈال دیا-یہ بھی ڈیل کے معاہدے کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے- شاید مولانا کو اسلام آباد سے کوچ نہ کرنا بھی ایک وجہ ہو-مولانا صاحب بھی پلان بی روکے بیٹھے ہیں-اگر نواز شریف اتوار کی رات کو لندن چلے جاتے تو مولانا ڈی چوک کی طرف کوچ کر جاتے- اب آثار یہی ہیں کہ عمران سرکار فی الحال نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے- حکمران ہو گئے کمینے لوگ-کل اگر نواز شریف لندن چلے جاتے ہیں تو اس میں شک نہیں ہو گا کہ نواز شریف کو حکومت نہیں ریاست باہر بھیج رہی ہے-

الطاف چودھری
12.11.2019

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*