جلسہ جلسہ جلوس جلوس اور 10 ارب

وطن کی باتیں… جرمنی سے
29 اپریل 2017
Goettingen, Germany
ahussai@t-online.de
Tel:-00491707929561

جلسہ جلسہ جلوس جلوس اور 10 ارب

تحریک انصاف کا اسلام آباد کا جلسہ پی ٹی آئی کے عام جلسوں جیسا ہی تھا کہتے ہی جلسے کے دورارن بارش برسنے کے باوجود لوگ جلسہ گاہ میں بیٹھے رہے-خان صاحب نے فرمایا کہ قائد اعظم ایک غلام ملک ہندوستان کے آزاد لیڈر تھے اور نواز شریف آزاد ملک پاکستان کے غلام لیڈر ہیں-نواز شریف کا مقابلہ قائد اعظم سے کرنے والی بات جچی نہیں کہ نواز شریف نے کبھی بھی قآئد اعظم بننے کا دعوہ نہیں کیا اور مسلم لیگی ہم سب ہیں- مسلم لیگ کا سادہ عربی ترجمعہ ” مسلم امہ” کیا جا سکتا ہے کیونکہ قیام پاکستان کا مطلب اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام قائم کرنا مقصود تھا اس لۓ مسلم لیگ کا قیام عمل میں لایا گیا- اب پاکستان تو بن گیا مگر مسلم لیگ بے ایمان ملحدوں کے ہتھے چڑھ گئی اور ملحدوں کا اسلام سے کیا واسطہ-

نواز شریف کے طلال چوہدری اور وزیر اطلاعات محترمہ مریم اورنگ زیب کے بقول جلسہ میں آدمی وادمی تو اکہ دکہ تھے خان صاحب نے فلیش لائٹ میں خالی کرسیوں سے خطاب کیا ہے- شاید اس دفعہ انصافیوں نے کسی نکمے “جلسے بھرنے والے ” سے کنٹرکٹ کر لیا ہو جو پوری تعداد جلسہ گاہ میں نہ لا سکا ہو تو اس میں عمران خان صاحب کا کیا قصور- خان صاحب کو اس نکمے کا کنٹرکٹ کینسل کر دینا چاہۓ بلکہ اسے بلیک لسٹ کر دینا چاہے تا کہ اسے عبرت ہو- نواز لیگ کو بھی ایسے نکمے جلسہ بھرنے والے سے ہوشیار رہنا چاہۓ اور ایسے ٹھیکے سوچ سمجھ کر دینے چاہۓ-ویسے بھی پاکستان میں یہ” جلسے بھرنے ” والے کام میں کمپیٹیشن زیادہ ہو گیا ہے اور ٹھیکے دار کم پیسوں میں مان جاتے ہیں مگر بعد میں نامراد گھپلا کرتے ہیں اور ڈن کی ہوئی تعداد کا ایک چوتھائی بھی نہیں لا پاتے- بھائی انھوں نے بھی تو اپنے بچوں کا پیٹ پالنا ہوتا ہے اور سنتری وغیرہ کے بھی ہاتھ گرم کرنے ہوتے ہیں-

عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان اپنا ہر کام پیسے سے کرواتا ہے اور اسے بھی انہوں نے ایک دوبئی میں قیام پزیر اپنے آدمی کے ذریعے 10 ارب روپۓ کی پیشکش کی تھی جسے انھوں نے ٹھکرا دیا کونکہ اللہ کا دیا ان کے پاس سب کچھ ہے- انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ بات کروانے کا 2 ارب روپۓ کمیشن اس کے علاوہ تھا- اس شخص نے نام کے حوالے سے خان صاحب کا کہنا تھا کہ وہ سب کچھ عدالت میں بتائینگے- انھوں نے شریفوں کو خبردار کیا کہ عدالت میں جانے سے سارے کا سارا خاندان پھنس جاۓ گا اور یہ کہ ان کے پاس اور بھی بہت سے راز ہیں-

انہوں نے نواز شریف کو مافیا ڈاؤن سے تشبہہ دی جو اپنے کام پیسے سے کرواتا ہے یا دھونس دھاندلی سے- خان صاحب نے اس بات کا بھی ذکر کیا جب اس وقت کے فوج کے سربراہ کو بی ایم ڈبلیو کی جابی پیش ہوئی تھی – ججوں میں رفیق تارڑ اور سعیدالرحمن کے نام آتے ہیں جنہیں شریف خاندان نے ان کی خدمات کے عوض صدر اور گورنر کے منصب سے نوازا-

عمران خان جس تواتر سے دس ارب والی بات کر رہے ہیں لگتا ہے دال میں کچھ کالا ضرور ہے- مگر اس بات کو ثابت کرنا ذرا مشکل دکھائی دے رہا ہے- بفرض محال اگر اس شخص کا وجود مان بھی لیا جاۓ تو بات یقینی نہیں ہے کہ وہ شریف خاندان کے خلاف بات کرنے پر آمادہ ہو جاۓ- آگر شریف عمران خان کا منہ بند رکھنے پر اسے دس ارب کی آفر کر سکتے ہیں تو اس شخص کا منہ بھی اربوں سے بھر سکتے ہیں پھر اس سے بات نکلے گی اور نہ ہی سانس اور خان صاحب نہ جلسے کر پائینگے اور نہ ہی جلوس۔ اس دفعہ خان صاحب نے 10 ارب کی غلط چال چلی ہے شاید اب انہیں بھی اربوں کی چال میں عربوں کی مدد کی ضرورت پڑے- اللہ خیر کرے-

الطاف چوہدری

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*