گندے انڈے

وطن کی باتیں … جرمنی سے
29 اپریل 2016

گندے انڈے

پاکستان کو سب نے باری باری لوٹا- پہلے رفیوجی نے لوٹا اور پھر فوجی نے لوٹا اور یہ لوٹ کھسوٹ آج تک جاری ہے – جس ملک کے فور سٹار جنرل ہی کرپٹ ہو جائیں تو باقی سے کوئی کیا امید کرے- جب فوجی کو ٹینک کی بجاۓ فراری کی سواری کا چسکا پڑہ جاۓ تو وہ کیا خاک لڑے گا-” شمشیر و ثنا اول طاؤسں و رباب آخر”

میاں نواز شریف اور انکے وزرا ابھی تک آف شور کمپنیوں کے بارے میں لیت و لال سے کام لے رہے ہیں اور عوام کو مطمئن کرنے سے قاصر رہے ہیں اور مسئلہ اور گمگھیر ہوتا جا رہا ہے-اپوزیشن ایک ملک گیر مہم چلانے کے لئے پر تول رہی ہے اور حکومت سب کا کٹھا چھٹا کھولنے کی بات کر رہی ہے- اب آصف علی زرداری عمران کو پارسا لگنے لگے ہیں اور شیخ رشید صاحب تو بلاول ہاؤس کی یاترا بھی کر آۓ ہیں- عمران خان جہانگیر ترین کے جہاز کے سحر میں مبتلا ہیں اور انہیں انکی اربوں کی کرپشن یاد نہیں آ رہی- کوئی عمران خان کو علیم خان کی آف شور کمپنیوں کے متعلق بھی تو بتاۓ- شاہ محمود قریشی اور خورشید شاہ بھی دودھ کے دھلے نہیں ہیں- 2012 میں جب خوشید شاہ مذہبی امور کے وزیر تھے تو حاجیوں کے لۓ 90 کروڑ کے سمارٹ فون خریدے گۓ تھے جو آج تک انہیں نہیں ملے- تحریک انصاف کی پختونخواہ میں کرپشن کی بڑی بڑی کہانیاں ہیں جن میں پرویز خٹک کا نام بھی ہے-

بہر حال ہر چور دوسرے چوروں کی چوری کی وارداتیں بیان کر رہا ہے – بھلا ہو پاناما لیکس کا جس نے چوروں کے گھٹ کو چوراہے میں جوڑ توڑ دیا ہے اور عوام کی گزشتہ 68 برسوں کی لوٹی دولت کا سوراگ ملنا شروع ہو گیا ہے – یہ سب چور ہیں اورچور رسہ گیر تو ہو سکتا ہے راہنما نہیں ہو سکتا-

اٹھا کر پھینک دو گلی میں انھیں
“سیاست ” کے یہ انڈے ہیں گندے

الطاف چوہدری

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*