نواز شریف کی ضمانت یا ڈیل

نواز شریف کی ضمانت یا ڈیل

عدالت سے نواز شریف کی منگل تک عبوری ضمانت ہو گئی ہے-اب وہ مکمل آزاد ہیں اور اگر ان کا نام ایگزٹ لسٹ پر نہیں ہے تو وہ علاج کے لئے بیرون ملک جا سکتے ہیں-کہتے ہیں سعودی عرب کا جہاز ایک دفعہ پھر لاہور ائیر پورٹ پر اترے گا اور انہیں لندن لے جائے گا-میڈیا میں ڈیل کی باتیں ہو رہی ہیں – ڈیل کی کل رقم کا 20 فی صدی فوری جمع کروا دیا گیا ہے اور باقی 80 فی صدی رقم ایک مخصوص طریقہ کار سے حکومتی خزانے میں جمع کروائی جائے گی – یہ رقم اس رقم سے بہت کم ہے جو نواز شریف عمران خان ‘ ڈاکٹرز بورڈ ‘ ججوں اور جرنیلوں کو اپنی جان بخشی کے لئے بطور نذرانہ پیش کرینگے- جان چھوٹی سو لاکھوں پائے-اس ملک میں اندھی پیستی ہے اور کتا چاٹتا ہے-ملک چند طاقتور ور ہاتھوں میں ہے جو ملکی وسائل کو لوٹ رہے ہیں اور انھوں نے 22 کروڑ عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے-پولیس اور فوج ان کی ہے اور یہ جسے چاہتے ہیں جیلوں میں بند کر دیتے ہیں اور جسے چاہتے ہیں پھانسی کے تختے پر چڑ ھا دیتے ہیں-تھانے عقوبت خانے ہیں اور جج جرنیل بھڑوے ہیں جن کا واحد مقصد عوام کو لوٹ کر یورپ اور امریکہ میں اپنے آثاثے بنانا ہے-عوام کو یہاں دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں ہے – ملک کی جیلیں کینسر اور ٹی بی جیسے مہلک امراض میں مبتلا بے گناہ قیدیوں سے بھری پڑی ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے- جیلوں میں غریب اور بے سہارا لوگ چار پانچ سو جرمانے کی رقم کی عدم آدائیگی پر برسوں قید رکھے جاتے ہیں اور ان سے گھریلو مشقت لی جاتی ہے -سیکڑیوں لاوارث قیدیوں کو بغیر عدالتی فیصلوں کے پھانسی پر چڑھا دیا جاتا ہے-پورا ملک ایک قید خانہ ہے جہاں چند اوباش غنڈوں کی من مانی چلتی ہے-بھٹو کا عدالتی قتل اور شریف خاندان کے خلاف جعلی مقدمات بنا کر لمبی لمبی سزائیں سنا کر آڈیالہ جیل اور کوٹ لکھپت جیل میں مرنے کے لئے چھوڑ دینا ہی اس ملک کا قانون ہے اور یہی یہا ں کا انصاف ہے-نواز شریف تو ملک سے چلا جائے گا اور اپنی کال کوٹھری ملک کے کسی اور وزیر اعظم کے لئے خالی کر جائے گا-پتہ نہیں اب کس وزیر اعظم یا صدر کی جیل جانے کی باری ہے-

الطاف چودھری
26.10.2019

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*