ہٹو بچو – مولانا آ رہے ہیں

ہٹو بچو – مولانا آ رہے ہیں

یہ ملک اللہ اور اس کے رسولﷺ کے نام پر حاصل کیا گیا تھا – پاکستان کا مطلب کیا؟”لاالہ اللہ “-یہی اس ملک کا قانون دستور ہے اور یہی اس کا دفاع ہے – جو اللہ سے مکر کرتا ہے وہ نہ دین کا رہتا ہے اور نہ دنیا کا -اللہ کو اپنی ذات میں شراکت پسند نہیں ہے- جو ایسا کرنے کی جسارت کرتا ہے اللہ اسے دھتکار دیتا ہے-ملک میں دین کو پورے کا پورا نافذ کر دو تو نہ کوئی مارچ ہو گا اور نہ ہی کوئی دھرنا- مولانا کا آزادی مارچ اس ملک کو طاغوتی لبرلز دھریہ قوتوں سے نبروآزما ئی کا تسلسل ہے-لات منات کے پچاری حادثاتی طور پر اس ملک پر قابض تو ہو سکتے ہیں مگر حاکم نہیں بن سکتے- حاکمیت اللہ کی ہے اور اللہ سب جانتا ہے -اللہ نے مولانا کے کے دشمنوں پران کی ہیبت طاری کر دی ہے کہ وہ ان کے ڈنڈوں سے تھر تھر کانپ رہے ہیں اور یہی مولاناکی فتح ہے-جب مولانا اللہ اور اسکے محبوب رسول ﷺ کا ورد کرتے ہوئے اسلام آباد میں داخل ہو رہے ہونگے تو کیسا دلفریب روحانی منظر ہو گا-اور اس دن بنی گالہ کے اقتدار کے چراغ گل ہو جائینگے اور عمران خان کی لندن سے بگار آنا بند ہو جائے گی-اللہ اپنی مخلوق سے فریب کرنے والوں کا یہی حشر کرتا ہے-

الطاف چودھری
22.10.2019

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*