مولانا کا ڈانگ مارچ-یوتھئے خوفزدہ

مولانا کا ڈانگ مارچ-یوتھئے خوفزدہ

مولانا کا ڈنڈا چل گیا ہے اور یوتھیے بلوں میں گھس گئے ہیں اور عمران سرکار سرک رہی ہے- ایک طرف تو مولانا سے مذاکرات کی بھیک مانگی جا رہی ہے اور دوسری طرف مولانا کی تضحیک جا ری ہے- گدھوں کے سر پر سینگ تھوڑا ہوتے ہیں-حکومت نے مولانا کو مذاکرات پرآمادہ کرنے کے لئے پرویز خٹک کی سربراہی میں کمیٹی بنائی ہے-جس میں گجرات کے چودھری اور اسد قیصر بھی شامل ہیں- کل ہی خان صاحب نے ایک جلسہ میں مولانا کوپھر ڈیزل کہا ہے-جو سمجھ سے بالاتر ہے-اس کا مطلب یہ بنتا ہے کہ حکومت کو ملک کی سیاسی افراتفری کا ادراک ہی نہیں ہے اور ملک کو انارکی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے-کشمیر میں 74 دن سے کرفیو جاری ہے اور بھارتی فوج کشمیری عوام کو مسلسل ظلم کا نشانہ بنا رہی ہے-عمران خان اقوام متحدہ کی تقریر کے بعد خاموش ہیں جیسے سب اچھا ہو گیا ہے- مودی ہمارا پانی بند کرنے اور پاکستان کو ختم کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے اور ملک کا وزیر اعظم طہران اور ریاض کے طواف کر رہا ہے – ہماری قیادت نا اہل ہے اور ملک کو تباہی کی طرف دھکیل رہی ہے-لگتا ہے کہ ہنود یہود ایجنڈے کی تکمیل کے لئے ملکی حالات کو خراب کیا جا رہا ہے-اب مولانا کا ڈنڈا ہی ہے جو ملک کو بچا سکتا ہے- اگر مولانا کا ڈنڈا چل گیا تو عوام کی ان نا اہلوں اور فرنگی ایجنٹوں سے خلاصی ہو جائے گی-باقی رہے نام اللہ کا-

الطاف چودھری
17.10.2019

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*