دھرنا ضرور ہو گا-مولانا کے بعد اسفند یار ولی آزادی مارچ کی قیادت کرینگے-

دھرنا ضرور ہو گا-مولانا کے بعد اسفند یار ولی آزادی مارچ کی قیادت کرینگے

تاریخ خود کو دہراتی ہے- پھر کسی کو کسی کا خون مطلوب ہے-قاتل بھی وہی ہے اور مقتول بھی وہی ہے-شیخ رشید کی دلالی-چودھری شجاعت کے مشورے -خاکی وردی میں ملبوس فوج کے کمانڈوز اور جامعہ حفضہ کی بچیوں کی بے گوروکفن تڑپتی لاشیں-شہر میں کربلا کا منظر تھا اور وقت کا یزید اپنے سینے پر تمغے سجائے کچھ ابن الوقت شمر کے بیٹوں کے جلو میں کھڑا اپنی فتح کے جھنڈے گاڑ رہا تھا- اب شہید بچیوں کی بھٹکتی روحوں نے شہر اقتدار کو اپنے حصار میں لے لیا ہے-لوگ کہتے ہیں کہ ان روحوں نے عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور یہ اللہ اکبر کے نعرے لگاتے ہوئے اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے شہر اقتدار میں داخل ہوتے ہوئے انسانوں کے سمندر کو خوش آمدید کہہ رہی ہیں – جب اللہ کا دین خطرے میں ہوتا ہے تو اللہ اس کی حفاظت کے لئے اپنا انتظام کرتا ہے-کہا جا رہا ہے کہ اگر مفتی محمود کا بیٹا فضل الرحمن گرفتار ہو جاتا ہے تو لشکر کی قیادت ولی خان کے بیٹے اسفند یار ولی سنبھال لینگے-کون بیوقوف مذہبی کارڈ کا پراپیگنڈہ کرتا ہے-کیا اسفند یار ولی مفتی ہے-عمران سرکار کو سرکانے کے لئے مولاناہی کافی ہے-اگر عمران خان کے ہنودیہودی گماشتے مولانا کو گرفتار کرنے کی حماقت کر بیٹھے تو ولی خان کا بیٹا ان کی بینڈ بجا دے گا-اللہ اپنے دین کی سربلندی کا کام جس سے چاہتا ہے لے لیتا ہے-

الطاف چودھری
15.10.2019

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*