بھوک ننگ افلاس اور ہنودی یہودی گماشتوں کے خلاف مولانا کا دھرنا –

بھوک ننگ افلاس اور ہنودی یہودی گماشتوں کے خلاف مولانا کا دھرنا –

مولانا کے دھرنے کے اعلان نے حکومتی ایوانوں میں کھلبلی مچا دی ہے-شیخ رشید نے بھی اول فول بکنا شروع کر دیا ہے-جیسے یہ لال مسجد کے سانحہ کے وقت بکتا تھا-شیخ رشید ایک اوتر نختر شخص ہے جو صرف بھونکتا ہے-اس نے مولانا کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ دھرنا موخر نہیں کریں گے تو حالات خراب ہونے کے ذمہ دار وہ خود ہونگے-اب اس سے اس نامراد کی کیا مراد ہے-“لکھے موسی پڑھے خدا ” والی بات ہے-عین ممکن ہے کہ یہ بدبخت اور ہنود یہود کی آلہ کار یہ بدبخت دھریہ حکومت جامعہ حفصہ کی بچیوں کی طرح مدرسوں کے بچوں پر فوج یا پولیس سے گولی چلوا دے-مگر گولیوں سے یہ محمد ﷺکے جانثاروں کا سیلاب رکنے والا نہیں ہے-بھوک اور مہنگائی سے بلکتے اور اس نا مراد دھریہ عمران سرکار کی غیر اسلامی کرتوں سے تنگ عوام جب ملک سے بھوک مٹانے اور اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے اللہ اکبر کا نعرہ بلند کرتے ہوئے میدان میں نکلیں گے تو یہ ہنود یہود کے پلے سب اپنی اپنی بلوں میں گھس جائینگے-یہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا اور جب تک یہاں دین کا نفاذ نہیں ہو گا اور اسلامی شعائر کا مذاق اڑایا جاتا رہے گا یہ ملک ترقی نہیں کر سکتا- یاد رکھو تمہاری عزت شہرت اور بھوک ننگ افلاس کا ضامن اللہ اور اس کے نبیﷺ کا دین ہے- دھرنا دو اور ملک بچاؤ-
قوم اب کی بار مولانا کے ساتھ ہے اور جب اسلام آباد کے ڈی چوک میں ناچنے گانے اور ڈیسکو ڈانس کی جگہ پانچ وقت آذان ہو گی اور ذکر رسول ﷺ کی محفلیں ہو گی تو شاید اللہ اس قوم کی خطائیں معاف فرما دے اور دشمن پر ہماری دھاک بٹھا دے اور اس زمین پر اللہ کے دین کا نفاذ ہو جائے-

الطاف چودھری
05.10.2019

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*