دنیا کےبدلتےحالات، بھارت امریکہ کا گھٹ جوڑ اور عرب بھارت دوستی اورہماری عقل سے عاری نا اہل اور جاہل قیادت

دنیا کےبدلتےحالات، بھارت امریکہ کا گھٹ جوڑ اور عرب بھارت دوستی اورہماری عقل سے عاری نا اہل اور جاہل قیادت

خطے میں کوئی بڑی گیم کھیلی جانے والی ہے اور اس میں اسرائیل اور بھارت کو کوئی کردار دیا گیا ہے-سعودی عرب یو اے ای قطر اور مسقط عمان امریکہ کے مہرے ہیں-ہماری سیاسی اور عسکری قیادت میں اتنا ویزن نہیں ہے کہ حالات کا تدارک کر سکیں -اس لئے یہ اندھیرے میں ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں-ہماری دو برگیڈ فوج عربوں کے لئے مر رہی ہے اور انھیں یہ توفیق نہیں ہوئی کہ کشمیریوں کے بھارت کے ہاتھوں قتل عام کی مذمت ہی کر دیں-یو اے ای نے تو مسلمانوں کے قاتل نریندر مودی کو اپنے ملک کے سب سے بڑا ایوارڈ سے بھی نوازا دیا ہے-معلوم نہیں ہمارا فوجی ہیرو راحیل شریف سعودی عرب میں کیا کر رہا ہے-شاید عرب شہزادوں نے اسے بھی تلواروں کے ڈانس میں لگا لیا ہے-امریکہ نے چین کو ہانکانگ میں پھنسا دیا ہے اور پاکستان کو سی پیک منصوبہ رول بیک کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے-جس میں وہ کامیاب ہوتے دکھائی دے رہے ہیں-بھارت نے کشمیر کی خصوصی حثییت کو ختم کر دیا ہے اور لداخ کو یونین کا حصہ بنا لیا ہے-بھارت نے پاکستان کو آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پر فوجی قبضہ کرنےکی دھمکی بھی دی ہے-کشمیر میں مسلمانوں کا جینا دوبھر ہو گیا ہے اور ہماری سیاسی اورعسکری قیادت معذرت خواہانہ رویہ اپنائے ہوئے ہے اور “اب کےمار” والی بات کر رہی ہے-کیا یہ ناہنجار قیادت کشمیریوں کی اس مدد کرے گی جب بھارت سب کشمیریوں کو قتل کر دے گا-

الطاف چودھری
25.08.2019

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*