عمران خان کا دورہ امریکہ اور امریکی مفادات کے تحفظ کے وعدے-ننگ ملت ننگ دین ننگ وطن-

عمران خان کا دورہ امریکہ اور امریکی مفادات کے تحفظ کے وعدے-ننگ ملت ننگ دین ننگ وطن-

حکومتی وزیر مشیر شیخ چلی کی ہانکتے ہیں-میڈیا پچھلے دو چار مہینوں سے متواتر یہ کہہ رہا تھا کہ عمران خان سرکاری طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کی خصوصی دعوت پر واشنگٹن جا رہے ہیں اور وہاں ان کا شایان شان استقبال ہو گا-مگر کوئی بھی امریکی ان کے استقبال کے لئے ائیر پورٹ پر موجود نہیں تھا-‎اگر عمران خان سرکاری طور پر امریکہ کے دورے پر گئے ہوتے تو ان کےامریکہ پہنچنے پر کوئی نہ کوئی امریکی عھدیدار استقبال کے لئے موجود کیوں نہیں تھا- امریکہ میں پاکستان کی سابق سفیر سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ یہ وزیر اعظم عمران خان کا امریکہ کا اسٹیٹ وزٹ نہیں تھا بلکہ اسے آفیشل وزٹ کہا جا سکتا ہے جسے سعودی دوستوں نے ارینج کر کے دیا تھا- بطور سابق سفیر ان کا یہ کہنا ہے کہ اسٹیٹ وزٹ کے پروٹوکولز بلکل مختلف ہوتے ہیں-‎ وزیر اعظم کا دورہ امریکہ ملک و ملت کے باعثِ تشویش ہے – خدشہ ہے کہ یہ مشرف کی طرح پاکستانی فوجیوں اور محب وطن پاکستانیوں کے علاوہ طالبان کو بھی بیچ دے گا- جس بے شرمی سے طالبان کے سفیر جناب عبد السلام ضعیف کو امریکہ کے حوالے کیا گیا تھا وہ مملکت پاکستان کے منہ پر ایسی کالک ہے کہ وہ گنگا جل سے بھی نہیں دھل سکی گی – دورہ امریکہ کے دوران وزیر اعظم یہ کہنا تھا کہ وہ واپس جا کر میاں نواز شریف کا اے سی اور ٹی وی بند کر دے گا جیسے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہی نواز شریف کا اے سی اور ٹی وی ہو-ان کا واشگٹن یہ بھی کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی بڑی تقریریں کرتا تھا میں نے اسے جیل میں ڈال دیا ہے – گویا کہ عمران خان نے انٹرنیشنل فورم پر یہ تسلیم کیا ہے کہ ملک میں جو بھی ہو رہا ہے وہ انتقامی کاروائیاں ہیں جو احتساب کے نام پر کی جا رہی ہیں – مذہبی حلقوں کی مزاہمت کے باوجود آسیہ ملعون کو رہا کرکے اس کا دیدا دلیری سے کریڈٹ لینا ملعونیت ہے-اللہ اور اس کا رسول ایسے بد بخت کو کبھی معاف نہیں کرے گا-اسلام دشمنوں کی خوشنودی کے لئے ملک کے 22 کروڑ عوام کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنا کوئی سیاست نہیں ہے بلکہ بے غیرتی ہے- عمران خان نے یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ اسامہ بن لادن کے بارے میں معلومات ملکی آئ ایس آئ نے دی تھی-اگر یہ بات سچ ہے تو شکیل آفریدی کو کس جرم میں پکڑ رکھا ہے اور قوم کو ایبٹ آباد کمیشن کے نام کا لولی پوپ کیوں دیا گیا تھا – صرف امریکی امداد اور ڈالر کمانے کے لئے ملک و قوم اور مذہب سے غداری کسی ملعون کے لئے دوزخ کا راستہ تو ہو سکتا ہے مگر اس کی عاقبت بالخیر نہیں ہوسکتی -اللہ میرے ملک کو ہنودی یہودی گماشتوں سے محفوظ رکھے-

الطاف چودھری
23.07.2019

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*