رانا ثناء اللہ کی گرفتاری (2(

‎رانا ثناء اللہ کی گرفتاری ( 2

  • )

    ‎بندر کے ہاتھ استرا آ گیا ہے-یہ بات بعیدالقیاس ہے کہ رانا ثناءاللہ اس خدشے کے باوجود کہ حکومت یا ریاست اسے قتل یا گرفتار کرنا چاہتی ہے اپنے ساتھ اتنی بڑی مقدار میں منشیات لئے پھر تا ہو-سابق صدر پاکستان جناب آصف علی زرداری کے خلاف بھی ایسا ہی ایک مقدمہ بنایا گیا تھا مگر برآمدگی نہیں ڈالی گئی تھی-اس کے باوجود انہیں اس مقدمے سے نکلتے نکلتے 5 سال لگ گئے تھے-رانا صاحب سے تو منشیات کی برآمدگی بھی ڈالی دی گئی ہے اور بقول عاشق اعوان اور صمام بخاری کالعدم تنظیموں کو رقوم کی ادائیگی کی رسیدیں بھی انٹی نارکوٹک حکام کے پاس موجود ہیں-رانا صاحب کے خلاف ایف آئی آر میں جو شقیں لگائی گئی ہیں ان کے تحت ضمانت نہیں ہو سکتی اور انھیں عمر قید یا سزائے موت دی جا سکتی ہے-اس قوم کی بدقسمتی ہے کہ اسلام آباد کے حکومتی محلات افیونیوں چرسیوں نسوار خوروں اور منشیات فروشوں کی آماجگاہ بنے ہوئے ہیں اور پنجاب کے ایک سیاست دان کو جو ملک کی ایک سب سے بڑی سیاسی پارٹی مسلم لیگ کے باہمت اور اصول پرست راہنما ہیں – انھیں اس طرح کے بھونڈے مقدمات میں پھنسا کر ان کی کردار کشی کی جا ئے- اللہ میرے ملک کو اس کے دشمنوں سے بچائے-

    ‎الطاف چودھری
    03.07.2019

  • Be the first to comment

    Leave a Reply

    Your email address will not be published.


    *