رانا ثناءاللہ کی گرفتاری مشکوک ( 3 )

‏ رانا ثناءاللہ کی گرفتاری مشکوک ( 3 )

رانا ثناءاللہ کی گرفتاری مشکوک ہوتی جا رہی ہے-انٹی نارکوٹکس فورس بار بار اپنے بیانات بدل رہی ہے- وہ منشیات سے بھرا ہوا جو بیگ رانا صاحب کی گاڑی سے برآمد کیا گیا تھا کبھی وہ براؤن اور کبھی نیلا پیلا ہو جاتا ہے- پہلے کہا گیا کہ رانا صاحب کے خلاف لاہور انٹی نارکوٹکس فورس نے مخبری کے بعد کاروائی کی تھی اور اب کہا جا رہا ہے کہ یہ کاروائی اسلام آباد والوں نے کی ہے – جبکہ انٹی نارکوٹکس فورس اسلام آباد کا کہنا ہے کہ انھیں لاہورفورس کیس کے متعلق کوئی معلومات نہیں دے رہی ہے-بدقسمتی سے ہمارے ججز اور جرنیل ہی کرپٹ اور بد دیانت نہیں ہیں بلکہ آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے- اپنے سیاسی مخالفیں کے خلاف ایسے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات بنا کرانھیں ذلیل و رسوا کرنا ایک پرانا حربہ ہے-آصف علی زرداری پر بھی منشیات فروشی کا مقدمہ بنایا گیا جس میں وہ پانچ سال بے گناہ جیل میں رہے تھے – ایک صحافی رحمت شاہ آفریدی کو 9 سال قید کاٹنی پڑی تھی – حنیف عباسی اور مخدوم شہاب الدین پر بھی ایسے ہی جھوٹے مقدمات بنائے گے تھے-
رانا صاحب ایک محب وطن اور بہادر انسان ہیں اور عمران خان جو اپنی فسطائی ذہنیت سے مجبور ہے اور صرف ذاتی بغض کی بنا کر اپنے سیاسی مخالفین سزا دینا ان کا وطیرہ ہے- رانا صاحب بھی ان کی فسطائی ذہنیت کے قیدی ہیں -اب رانا صاحب کے بچے ملاقاتیں اور انصاف کےلئے در بدر مارے مارے پھر رہے ہیں اور حکومتی گماشتے بے گناہ خلق خدا کو اذیتیں پہنچا کر اپنی مکروہ ذہنیت کو تسکین دے رہے ہیں -حکومت کے وہ نسوار خور وزیر وزراء اور مشیران جن کے چاچے بابے بھانجے بھتیجے سب صدیوں سے اس گندے دھندے میں ملوث ہیں اور عالمی سطح پر مطلوب اور بدنام ہیں وہ بھی رانا صاحب کے خلاف بھونک رہے ہیں- تھانے تھپانوں عدالتوں کے بعد نیپ اور اب انٹی نارکوٹکس فورس بھی اب عوام میں اپنا اعتماد کھو چکی ہے-اگر انٹی نارکوٹکس فورس کے فوجی سربراہ اتنے ہی فرض شناس ہیں تو وہ وزریر اعظم ہاؤس اور بنی گالہ کا رخ کیوں نہیں کرتے -یقین مانیں کہ وہاں انھیں ایکسپوٹ سٹینڈر کی منشیات رانا صاحب کی گاڑی سے ملنے والی مقدار سے تین گناہ زیادہ ہاتھ آئے گی جس سے ان کے وارے نیارے ہو جائینگے-

الطاف چودھری
04.07.2019

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*