
ملک میں انصاف کی بے انصافیاں
پاکستان میں نا تو کوئی قانون ہے اور نا ہی قاعدہ بس جس کی لاٹھی اس کی بھینس ہے سارا سسٹم ہی کرپٹ ہے مسند انصاف پر بیٹھے ججز اور طاقتور جرنیل چور ہیں جو چور اچکوں کو نہیں شریف شرفاء کو سزائیں دلواتے اور سناتے ہیں- ملک میں چوکی تھانے عقوبت خانے ہیں- تھانیدار شہر کا بہت بڑا غنڈا اور بھڑوا ہوتا ہے جسے شہر کے غنڈوں سے بھتہ لینے اور شہر کی پیشہ ور عورتوں کی دلالی کی کمائی اکھٹی کرنے کے لئے بھرتی کیا جاتا ہے-اسکا کام صرف اپنے افسران کی سیوہ کرنا ہوتا ہے – اس کی دلالی سے ملک کے آئی جی پولیس اور ججز جرنیلوں کے بچے پڑھ لکھ کر غریبوں پر حکمرانی کرتے ہیں اور غریب کے بچے ان کی غلامی کرتے ہیں – یہ شیطانی چکر چلتا رہتا ہے اور غریب ظلم کی چکی میں پستا رہتا ہے- ہم آج بھی جاہلیت کے اس دور میں رہتے ہیں جہاں کمزور اور ناتواں غریب کو تو سزا ملتی ہے اور امیر طاقتور کے سامنے سارا قانون جھک جاتا ہے-اگر تم اپنی اولاد کو بھوک ننگ افلاس ظلم و جبر سے بچانا چاہتے ہو تو اٹھو اور ظلم کے ان دیوتاؤں سے ٹکرا جاؤ- ورنہ یاد رکھو تمہارے بچے ان کے بچوں کے ظلم سہتے رہینگے اور اس طرح مر مر کر جیتے رہینگے-
الطاف چودھری
30.06.2019
Leave a Reply