سلیکٹڈ وزیر اعظم عمران خان نیازی

سلیکٹڈ وزیر اعظم عمران خان نیازی

صرف عمران خان ہی سلیکٹڈ نہیں ہے بلکہ ساری کی ساری پی ٹی آئی ہی جمہوریت پر نقب لگا کر چور دروازے سے بر سر اقتدار آئی ہے- یہ سب لفظ سلیکٹڈ پر بہت واویلا مچا رہے ہیں -یہ اسی طرح ہی ہے کہ کچھ ڈاکو علاقے کے تھانیدر کی ملی بھگت سے کسی گاؤں میں ڈاکہ ڈالیں اور جب ڈرے سہمے اور گھبرائے ہوئے لوگ ڈاکو ڈاکو کا شور مچائیں تو انھیں برا لگے- یہ حقیقت ہے کہ عمران خان ایک سیلیکٹڈ وزیر اعظم ہے اور کچھ طاقتور فوجی جرنیل اپنے کرتوت چھپانے کے لئے اسے اقتدار میں لائے ہیں -اور یہ تاثر نا صرف ملک میں بلکہ بیرون ملک بھی عام ہے کہ عمران خان ایک سیلیکٹڈ وزیر اعظم ہے نا کہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر اقتدار میں آیا ہے -چوری چوری ہوتی ہے جو زیادہ دیر تک چھپی نہیں رہ سکتی-

الطاف چودھری
25.06.2019

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*