
امریکی ڈالر- عمران سرکار کا شاہین
اوپن مارکیٹ میں ڈالر آج مزید 2 روپے مہنگا ہو کر 153 کا ہو گیا- لگتا ہے کہ یہ عمران خان کو گھر بھیج کر ہی رکے گا- سٹیٹ بنک نے شرح سود بڑھا کر 12,25 % کر دی ہے- محصولات میں بے حجم کمی واقع ہوئی ہے – مہنگائی
میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے اور ملک میں افراط زر کی شرح 11.5% ہے- ملکی قرضوں میں ایک ہفتے میں 9.7% اضافہ ہوا ہے- اور سٹاک مارکیٹ میں مندے کا رحجان ہے- کرنسی ڈی ویلیو کرنے اور سٹاک مارکیٹ میں مندے کی وجہ سے جتنا ملک کا نقصان ہوا ہے آئی ایم ایف سے جو قرضہ مل رہا ہے وہ اس نقصان سے بہت کم ہے
بات کرنی مجھے مشکل کبھی ایسی تو نہ تھی
جیسی اب ہے تری محفل کبھی ایسی تو نہ تھی
الطاف چودھری
21.05.2019
Leave a Reply