
اسد عمر کی چھٹی- عمران خان نے اپنے قریبی دوست کی کمرمیں منافقت کاچھرا گھونپ دیا-
اسد عمر کی برخاستگی کی خبریں سچ ثابت ہوئیں ہیں اور عمران خان نے ان سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے لیا ہے-سوال پیدا ہوتا ہے کہ رات و رات آخر کون سی قیامت آ گئی تھی جس نے عمران خان کو اپنے چہیتے اور تحریک انصاف کی شناخت اسد عمر کو بے عزت کرکے گھر بھیجنا پڑا-یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اسد عمر کو چھٹی کرانے میں جہانگیر ترین کا ہاتھ ہے-ان کے متعلق افوائیں تو گردش میں تھیں کہ وہ اپنا کام صحیع طور سے انجام نہیں دے رہے ہیں مگر ان سے اس طرح برتاؤ کیا جائے گا کسی کو یقین نہیں تھا- وہ معیشت کو سمبھالنے میں کامیاب ہوئے ہیں یا نہیں- مگر تحریک انصاف کے لئے ان کی بہت خدمات ہیں-اگر عمران خان کو کسی غیر مرئی طاقت کی طرف سے کوئی دباؤ تھا بھی تو اسد عمر یہ ڈیزرو کرتا تھا کہ اسے گھر بھیجنے سے پہلے اعتماد میں لیا جاتا نہ کہ اس سے استعفی لینے سے ایک دو گھنٹے پہلے بتایا جاتا-شیریں مزاری فواد چوہدری سمیت کسی کو بھی معلوم نہیں تھا کہ اسد عمر کو اس بے ڈھنگے طریقے سے بے عزت کرکے گھر بھیجا جائے گا-ایک بات یہ بھی ہے کہ وہ شروع ہی سے آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کےخلاف تھے اور وہ ملک میں مہنگائی کے انبار میں دبے عوام کو آئی ایم کی کڑی شرائط کی بھینٹ نہیں چڑھانہ چاہتے تھے-اس لئے عمران کی کا بینہ میں رزاق داؤد نعیم الحق اور چوہدری سرور جہانگیر ترین جیسے امریکی اور برطانوی تنخواہ داروں کو یہ ایک آنکھ نہیں بھاتے تھے- کہا جا رہا ہے کہ عمران خان نے انہیں ایک متبادل وزارت کی آفر بھی کی تھی جو اسد عمر نے لینے سے انکار کر دیا ہے- افسوس ہے کہ اسد عمر نے پریس کانفرنس اکیلے ہی کی اور پارٹی کا ایک بھی رکن یا راہنما ان کے ساتھ بیٹھنے کا روادار نہیں تھا- “بڑے بے أبرو ہو کر تیرے کوچے سے ہم نکلے-”
الطاف چودھری
18.04.2019
Leave a Reply