غضب کیا تیرے وعدے پہ اعتبار کیا- شیخ چلی کے وعدے اور بھوکے ننگے عوام-

غضب کیا تیرے وعدے پہ اعتبار کیا- شیخ چلی کے وعدے اور بھوکے ننگے عوام-

ملکی معیشت تباہی کے دھانے پر ہے- افراتفری ہے لاقانونیت ہے غنڈہ گردی ہے دھونس دھاندلی ہے مہنگائی ہے اور شیخ چلیوں کی سکیمیں اور وعدے ہیں- نئی حکومت کے نو ماہ پورے ہونے کو ہیں اور زندگی کی بنیادی ضرورت سے محروم خلق خدا منتظر ہےکہ کٹا ہوتا ہے یا کٹی – عمران خان کی عقل “گٹوں ” میں ہے- کہاں اسے وزیر اعظم ہاؤس کی کٹے کٹیاں پسند نہیں تھی اور اب یہ خود غربت مٹانے کے لئے مرغیوں کے منصوبے بنا رہا ہے اور بکریاں پالنے کی باتیں کر رہا ہے- ایک کروڑ نوکریاں پچاس لاکھ مکان دس ارب درخت تیرہ سو ڈیم ملک میں سڑکوں کا جال سستا انصاف بہتر تعلیی نظام ملکی لوٹی دولت کی وطن واپسی ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر کے انبار-غضب کیا تیرے وعدے پہ اعتبار کیا-اونٹ کی کوئی بھی کل سیدھہ نہیں ہے کوئی بھی وعدہ ایفاء نہیں ہوا ہے-نیب نے صرف شریفوں اور زرداریوں کی باپردہ عورتوں کو جیلوں اورعدالتوں میں بے عزت ہی کیا ہے اور کچھ نہیں کیا ہے – عمران خان کی ” گسٹاپو “نیب نے عوام کو صرف خوف، مایوسیاں خودکشیاں اور ہتھکڑیاں ہی دی ہیں- نیب ملک میں دہشت کی علامت بن گیا ہے اور لوگ خوف زدہ اور سہمے سہمے ہیں- ہر سیاسی مخالف کوآج کل نیب قانونی کارروائی کی دھمکیاں دے رہا ہے اور عوام زندہ لاشیں بن گئے ہیں- بھوک خوف اور دہشت کے شکار عوام کو اب اٹھ کھڑے ہونا ہو گا اور حکومتی کفر کے خلاف کچھ نہ کچھ کرنا ہو گا – باطل کو للکارنا ہو گا اور سچ کا ادراک کرنا ہو گا اور ملک پر قابض بہروپیوں کے بہروپ کو تشت از بام کرنا ہو گا- لوگوں ملک پر مسلط بھیڑیوں سے خبردار رہو اور جاگتے رہو – کیونکہ انسانی لاشیں بن کر جینے سے عزت کی موت مرنا ہی بہتر ہے- سلیقے سے جیئو ورنہ مر جاؤ-

الطاف چودھری
29.03.2019

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*