زرداری شریف کے دکھوں کا مداوا مولانا فضل الرحمن

زرداری شریف کے دکھوں کا مداوا مولانا فضل الرحمن

حالات کی نزاکت کا تقاضہ تھا کہ مل کر طاغوتی ریشہ دوانیوں کا سامنا کیا جاتا-مولانا فضل الرحمان کی سیاسی بصیرت کے سامنے آصف زرداری اور شریفوں کی سیاسی سمجھ بوجھ عشر عشیر بھی نہیں ہے-اگر یہ مولانا صاحب کی مصالحتی کاوشوں کو نظر انداز نہ کرتے تو نہ نواز شریف کو اپنی بیٹی کے ساتھ جیلوں کے دھکے کھانے پڑتے اور نہ ہی آصف زرداری محترمہ فریال تالپور کے ساتھ اسلام آباد کی عدالتوں میں ضمانت قبل از گرفتاری کےلئے مارے مارے پھر رہے ہوتے اور نہ ہی بلاول بھٹو کو ٹرین مارچ کی کال دینی پڑتی- عمران خان کو پاکستان میں ہنودی اور صیہونی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے لانچ کیا گیا ہے اور اس کے بیشتر ساتھی یا تو یہودی ایجنٹ ہیں یا ہنودی تنخواہ دار- عمران خان کی پہلی بیوی جمائمہ گولڈ سمتھ ایک جرمن یہودن ہے اور اس کی دوسری بیوی ریحام خان کی ہندو خفیہ تنظیموں کے ساتھ رابطے ہیں-عون چوہدری نعیم الحق عمران اسماعیل اور علوی کا کوئی اتہ پتہ نہیں ہے یہ کون ہیں اور کہاں سے آئے ہیں-شیخ رشید اسٹبلشمنٹ کے آدمی ہیں وہ وہی بیان دیتے ہیں جسکا اسے حکم ملتا ہے-انھوں نے آج فرمایا ہے کہ” عمران خان کے ادرد گرد اسے لوگ ہیں جو وزارتیں کے حقدار نہیں ہیں -“یہ سب اتنے نا اہل اور کند ذہن ہیں کہ ان کو عام حالت میں کوئی کلرک بھی نہ رکھے-پنجاب کا گورنر چوہدری سرور اپنے آپ کو وائسرائے سمجھتا ہے- آپ کا ملک میں چپڑاسی کی نوکری کے لئے ثبوت دینا پڑتا ہے کہ آپ پاکستانی ہیں-اور چوہدری سرور کے پاس اب بھی برطانیہ کی شہریت ہے-شرم کی بھی کوئی حد ہوتی ہے-ہمارا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی امریکہ کا آدی ہے اور انتظار میں ہے کہ کب عمران خان کا مکو ٹھپا جائے اور یہ ملک کا وزیر اعظم بنے – ایک نا اہل کو ملک کی وزارت خزانہ سونپ دی گئی ہے جو اگر ایک جرنیل کا بیٹا نہ ہوتا تو اسے کوئی کسی مل میں کلرک رکھنا بھی پسند نہ کرتا-ملک کی معیشت ایک منصوبے کے تحت کمزور کی جا رہی ہے-ملک کے برآمدی حجم میں کمی آئی ہے اور ٹیکس وصولی کا نظام پچھلے سات ماہ میں کمزور ہوا ہے-زرمبادلہ کے ذخائر نہ ہونے کے برابرہیں-اپنوں کو نوازہ جا رہا ہے اور سیاسی مخالفین کی پگڑیاں اچھالی جا رہی ہیں-اسلامی شعائر کا تمسخر اڑانا حکومتی امراء وزرا کا وطیرہ بن گیا ہے-ختم نبوت کے منکرین اور شاتمان رسول کو کھلی چھٹی ہے-عورتوں کے حقوق کی آڑ میں فحاشی اور بے حیائی پھیلائی جا رہی ہے اور ملک کا اسلامی تشخص مسخ کرنے کا سلسلہ جاری ہے-اگر شریف اور زرداری اس ملک میں عزت سے رہنا چاہتے ہیں تو مولانا فضل الرحمان کی باتیں دھیان سے سنیں اور ان پر عمل کریں ورنہ نیازی جیلوں میں گھٹ گھٹ کر مرنے کے لئے تیار رہیں-

الطاف چودھری
27.03.2019

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*