نکموں اور نا اہلوں کی حکومت- ملکی معیشت ڈوب رہی ہے-

نکموں اور نا اہلوں کی حکومت- ملکی معیشت ڈوب رہی ہے-

یہ نکموں اور جہلوں کی سرکار ہے جو عوام کو ناکوں چنے چبا رہی ہے-بھوک ننگ افلاس ہے-مہنگائی کا بھوت ہے جس نے غریب غربا کی نیدیں حرام کر دی ہیں- ملک میں نہ تو امن ہے اور نہ ہی قاعدہ قانون اور اصول ہے-مراد سعید فواد چوہدری فیاض چوہان شہر یار آفریدی اور جرنیل زادہ اسد عمر ان پڑھ اور جاہل ہے جنہیں بڑی بڑی وزارت سونپ دی گئی ہیں – ان امیر زادوں کو عام حالت میں کوئی جونیئرکلرک بھی نہ رکھے-معیشت کو تباہی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے- مئی 2018 سے پہلےGDP جو 5,8 فی صدی تھی اب پتہ نہیں کہاں بھٹک رہی ہے-اندھی پیس رہی ہے اور کتے چاٹ رہے ہیں-عمران خان اور اس کے نہلے دہلوں کو امور سرکار سے کوئی آگاہی نہیں ہے اور یہ سب اندھیرے میں ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں اور ملک کا ستیاناس کر رہے ہیں-بھوکی عوام کو کل کی امید پر زندہ رکھا جا رہا ہے – ہر ایرے غیرے ملک سے ارب دو ارب ڈالر لے کر بیرونی قرضوں پر سود کی قسطیں چکائی جا رہی ہے-روپئے کی قیمت میں غیر ضروری قدر گھٹا کر مقروض معیشت پر قرضوں کا اور بوجھ ڈال دیا گیا ہے-عوام کو غلط اعداد و شمار بیان کرکے الو بنایا جا رہا ہے – ان حکومتی الوؤں کو یہ پتہ نہیں ہے کہ عوام الوؤں کے کہنے سننے میں اب آنے والے نہیں ہیں-لوگو سوچو سمجھو اور جتنی جلدی ہو سکے ان ہنودی یہودی ایجنٹوں سے چھٹکارا پانے کی سعی کرو ورنہ یہ لوگ تمہیں بیج مجدھار ڈبو دینگے-اللہ میرے ملک کی حفاظت کرے اور اسے اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے محفوظ رکھے-

الطاف چودھری
24.02.2019

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*