کشمیر کشمیریوں کا ہے

کشمیر کشمیریوں کا ہے

آزادی ہر انسان کا پیدائشی حق ھے- کسی انسان کو آج کے دور میں غلام نہیں بنایا جا سکتا- کشمیر بھی ایک ایسا ہی مسلہ ھے- آزادی کشمیری عوام کا حق ھے یہ بات اقوام عالم نے تسلیم کر رکھی ھے- اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر یہ خطہ ارض ایک متنازعہ علاقہ ھے اور اس ادارے کی قراردادوں میں یہ بھی تسلیم کر لیا گیا تھا کہ کشمیر کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا حق صرف کشمیری عوام کو ہی ھے- مگر طویل عرصہ گزر گیا یہ عالمی ادارہ اپنی ان قرارد دادوں پر عمل نہ کروا نے میں ناکام ہے- جس کی وجہ سے اب تک ہزاروں کشمیری اپنی جانیں قربان کر چکے ھیں- کشمیریوں کے قتل عام میں جہاں بھارتی سورما ذمہ دار ھیں وھیں اقوام عالم بھی کہیں نہ کہیں اس میں ملوث ھیں. جو ظلم و بربریت بھارتی سرکار کشمیری مظلوم عوام پر ڈھا رھی ھے. اُس کے خلاف آواز اب ہندوستان کے اندر بھی باضمیر لوگ اُٹھا رھے ھیں. مگر افسوس کہ مجموعی طور پر اقوام عالم بےحسی اور بے ضمیری کا مظاہرہ کر رہی ھے. تکلیف دہ بات یہ ھے کہ جن ملکوں نے طویل جدوجہد کے بعد آزادی حاصل کی تھی وہ بھی مجرمانہ خاموشی کا مظاہرہ کر رھے ھیں- خود ہندوستان کی تاریخ طویل جدوجہد سے آزادی حاصل کرنے کی دلالت کرتی ھے- ہندوستان اگر کشمیر کی آزادی کی جنگ لڑنے والوں کو دہشت گرد کہتا ھے تو اسے اپنے لوگوں کو جو آزادی کی جنگ میں مارے گئے ھیروز کہنے کا کوئ حق نہیں ھے. کشمیر کشمیریوں کا ھے اور اپنے وطن کی آزادی کے لئے جان دینے والا ہر شخص ھیرو ھوتا ھے اس کی گواہ دنیا کی تاریخ ھے- خطے میں بھارت کے دہشت گرد مودی کی ریشہ دوانیہ بڑھتی ہی جا رہی ہیں- یہ مسلمانوں کا ازلی دشمن ہے اور گجرات میں بے گناہ مسلمانوں کا قاتل ہے- اسی لۓ مہذب دنیا اسے قاتل اور دہشت گرد کے نام سے پہچانتی ہے- آجکل اس نے وادئ کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے مگر کشمیری اپنی جد و جہد آزادی پر ہر قربانی دینے پر کمر بستہ نظر آ رہے ہیں- جنوبی ایشیا دنیا کے پسماندہ ترین علاقہ ہے- صرف بھارت کی 40 فی صد آبادی جو کہ 600 ملین ہے غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے- لوگوں کو پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیں ہے- ملک میں دولت کی نامساوی تقسیم کے باعث بے روزگاری ہے مفلسی ہے- ملک میں اچھوتی نظام ہے جس میں انسان انسان کو انسان نہیں سمجھتا- ہمسایہ ملکوں کے ساتھ بھارت کے حالات اچھے نہیں ہیں- بنگلہ دیش اور نیپال کے ساتھ اسکا پانی کا جھگڑا ہے جبکہ سری لنکا میں یہ کئی دھائیوں تک حکومت کے خلاف دھشت گردوں کو یہ سپورٹ کرتا رہا ہے-افغانستان کے ساتھ اس کا دھشت گردی کا معاملہ ہے- آج ستر سال گزرنے کے بعد بھی بھارت نے دل سے پاکستان کو تسلیم نہیں کیا اور اب تک یہ پاکستان کے ساتھ تین جنگیں لڑ چکا ہے اور آۓ دن پاکستان کے خلاف ریشہ دوانیاں کرتا رہتا ہے- کبھی بلوچستان میں کبھی کراچی میں دخل اندازی کرتا ہے-کشمیری اپنی آزادی کی جنگ لڑ رھے ھیں- اس کا ثبوت کشمیریوں کا لاکھوں کی تعداد میں جانی و مالی نقصان کی پروا کئے بھارتی بزدل سینا کے سامنے سینہ سپر ہونا ہے اور اپنی مادر وطن پر اپنی جانیں نچھاور کرنا ہے – کشمیریوں آگے بڑھتے رہو اللہ کی فتح اور نصرت تمہارے ساتھ ہے-

الطاف چودھری
23.02.2019

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*