موالی سرکار

موالی سرکار

نوبت فاقوں پر آ گئی ہے-ملکی معیشت چلانے کے کئے ڈیڑھ ارب ڈالر ماہانہ درکار ہیں جو ترلے منتوں سے ادھر ادھر سے مانگ کر ڈنگ ٹپائے جا رہیں ہیں – اسد عمر نے شاید نسیم حجازی یا ابن صفی کے ناولوں میں معیشت پڑھی ہے- دو دفعہ روپئے کی قدر میں کمی کے باوجود ملکی برآمدات بڑھنے کی بجائے کم ہوئی ہیں-زرمبادلہ کے ذخائر ملک کی معاشی تاریخ کی پست ترین سطح پر ہیں-غیر ملکی سرمایہ کاری تو کجا ملکی سرمیہ کاری بھی منجمد ہو گئی ہے اور مقامی سرمایہ کار بھی کاروبار میں پیسہ لگانے سے کنی کترا رہے ہیں – پہلے یورپ اور امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے ڈونیشن مانگے گئے جن کا خاطر خواہ نتیجہ برآمد نہیں ہوا اور اب چھ سات شرح سود سالانہ کے حساب سے سرمایہ کاری بانڈز جاری کئے جا رہے ہیں- جو ان بانڈ میں پیسہ دے گا نیکی کر کھوہ میں ڈال والی بات کرے گا-نہ موالی سرکار کے پاس ڈالر ہونگے اور نہ کسی کو اس کے پیسے واپس ملینگے-یہاں تو غیرممالک میں مقیم پاکستانیوں کے دو ڈھائی مرلےکے مکان پر عمران خان اورچودھری سرور کے غنڈے قبضےکرلیتے ہیں ان کے ڈالر انھیں کون واپس کرے گا-جس ملک کی قیادت جاہل اسد عمر عثمان بزدار منہ پھٹ فواد چوہدری اور فیض چوھان نسوارئے علی احمد شہر یار آفریدی مراد سعید سواتی اور جرسی پرویز خٹک جیسے تلنگوں کے ہاتھ میں تھما دئ گئی ہو اس ملک کا ترقی کرنا مشکل ہے-پانچ مہینوں میں ملک پانچ سال پیچھے دھکیل دیا گیا ہے اور اگر یہ موالی سال دو سال اور قوم سے کھلواڑ کرتے رہے تو ملک بیس پچیس سال پیچھے چلا جائے گا-جتنی جلدی ممکن ہو ان سب کو موالیوں کو ایک ڈبے میں بند کرکے راوی میں بہا دو- خس کم جہاں پاک-نہ روٹی نہ دال عمران خان زندہ باد-خاکی سرکار زندہ باد-سوچتا ہوں میری قوم کو کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے-

الطاف چودھری
02.02.2019

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*