
پاکستانی فاشسٹ اشرافیہ ( 1 )
صدیوں سے ہماری اشرافیہ ملک کی سیاہ و سفید کی مالک ہے اور غریب کی زندگی اجیرن کئے ہوئے ہے- ملک عزیز پاکستان کی غریب عوام نان نفقہ کو ترس رہی ہے-نہ روٹی ملتی ہے اور نہ ہی کپڑا اور نہ ہی مکان-دوائی تو کجا غریب عوام کو پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیں ہے- ملک کی یہ اشرافیہ ایک ایسا طبقہ ہے جو ملکی وسائل پر قابض ہے اور اس نے ملکی اداروں فوج عدالت پولیس بیوروکریسی کو یر غمال بنارکھا ہے-ملکی معیشت اس کی لونڈی ہے اور یہ جسطرح چاہتی ہے اس کی نوکیل موڑ دیتی ہے اور ملک میں مصنوعی کساد بازاری پیدا کرکے غریب اور بے کس عوام کی زندگی اجیرن بنا دیتی ہے اور عام شہریوں کو بنیادی آئینی حقوق سے بھی محروم کر دیتی ہے-
الطاف چودھری
02.02.2019
Leave a Reply