دیس میرا جنت نظیر

دیس میرا جنت نظیر

‎دیس میرا جنت نظیر ہو
جہاں امن محبت اور پیار ہو
جہاں نہ بھوک اور نہ افلاس ہو
نہ بغض کینہ ہو اور نہ لالچ ہو
نہ قتل و غارت ہو اور نہ دنگا فساد ہو
زندگی جہنم نہ ہو
خوشی ہو اور خوشحالی ہو
نہ کوئی امیر ہو نہ غریب ہو
انسان انسان کا خدا نہ ہو
جہاں گیت ہو سنگیت ہو
پیار کے نغمے ہو شادمانے ہو
جہاں نہ ظلم ہو نہ جبر ہو
تھانیدار میرا محافظ ہو
جہاں قاضی کا انصاف ہو
نہ گلی گلی غنڈوں کا راج ہو
کسی غدار وطن کے سر پر تاج نہ ہو
کوئی رہزن میرا کبھی رہنما نہ ہو

الطاف چودھری
22.01.2019

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*