
تبدیلی قوم کے گلے پڑ گئی ہے
چوروں اور رسہ گیروں نے قوم کو کرپشن کرپشن کا حوا دکھا کر فاقے کاٹنے پر مجبور کر دیا ہے-نہ پانی بجلی ہے اور نہ دال روٹی-وعدے اور دعوے ہیں-حکومت کچکول لئے در در پھر رہی ہے اور مہینے دو مہینے بعد کوئی خدا ترس ملک ایک ارب دو ارب کی بھیک دے دیتا ہے اور فواد چوہدری اور فیض چوہان جیسے ڈوم ڈانگری بغلیں بجانے لگتے ہیں اور نکمے عقل سے عاری مہاتما عمران خان نیازی کو قومی ریڈیو ٹی وی پر قوم کو خوشخبری سنانے کا موقع مل جاتا ہے-حقیت یہ ہے کہ دو دفع رویئے کی قدر میں کمی کرنے کے باوجود ملکی ایکسپورٹ میں اضافہ کی بجائے کمی ہوئی ہے اور غیر ملکی قرضوں پر سود کی ادائیگی ڈیڑھ ارب ڈالر ماہانہ بنتی ہے-مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا ہے اور گھر گھر فاقے ہیں-ملک میں بے روزگاری بڑھتی جا رہی ہے اور امن عامہ کی صورت حال ناگفتہ بہ ہے-خلائی مخلوق اپنے لاڈلے مہاتمہ سے چھٹکارہ چاہتی ہے مگر کمبل سے چھٹکارا پانے والی بات ہے- نواز شریف اور آصف علی زرداری اس وقت حکومت گرانے کے حق میں نہیں ہیں اور ایک اندر کی خبر کے مطابق انھوں سے اس کار خیر سے ایمپائر سے معذرت کر لی ہے-عوام بھوکی مرے گی تو خود ہی ان لچے لفنگوں کی درگت بنا دے گی اور اس وقت قادیانی ہنودی یہودی لابی بھی عمران خان اور اس کے حواریوں کو عوام کے قہر سے نہیں بچا سکے گی-
الطاف چوودھری
20.01.2019
Leave a Reply