
ملکی قیادت – بھانڈوں اور نااہلوں کا ٹولہ
صرف کسی کی اچھی نیت خلوص اور ایمانداری سے غریب کا پیٹ نہیں بھرتا- پاکستان کے پیشتر وزراء اعظم اور صدور جیسے بوگرہ فیروز خان نون جونیجو یحیی خان ایوب خان جنرل ضیاءالحق سب ایماندار اور محب وطن تھے اور ان کے بدترین مخالف بھی ان پر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکتے ہیں- مگر انھیں عوام کے مسائل کا ادراک نہیں تھا اسلئے وہ ناکام ہوئے-عمران خان شاید چندہ تو جمع کر سکتا ہے مگر ملک چلانا اس کے بس کا روگ نہیں لگتا-دوسرے اسے ٹیم انتہائی ناکارہ اور نا اہل ملی ہے- یہ ایک بھانڈوں کا ٹولہ ہے جو سیاست کی ابجد سے لابلد ہے اور ملکی معشت تباہ کر نے پر تلا ہوا ہے -فواد چوہدری چوہان آفریدی عون چوہدری نعیم الحق بھانڈ ہیں اور جہانگیر ترین عمران اسماعیل اور علیم خان کرپٹ-افسوس کی بات ہے کہ انہیں اقتدار کی مسند پر بٹھانے والے ایک دوسرے کا منھ دیکھ رہے اور ملک کو تباہی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے-
الطاف چودھری
15.01.2019
Leave a Reply