اور وزیر اعظم بانسری بجا رہا ہے-

اور وزیر اعظم بانسری بجا رہا ہے-

انصاف کا ترازو لہو لہان ہے-ظلم کی رسی دراز ہے اور شریف شرفاء کی عزت نیلام ہورہی ہے-مسند حکومت اندھے بہرے گونگوں کو سونپ دی گئی ہے -جن کی صرف زبان چلتی ہے- ملکی معیشت تباہی کے دھانے پر ہے-کبھی چین سے اور کبھی سعودی عرب متحدہ عرب امارات سے اربوں ڈالرز کی بخشیش کے مثردھ سنا کر قوم کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے-غریب کے لئے نہ پانی بجلی اور نہ ہی ذریعہ معاش ہے-ٹن ٹن گوپال ہے-ہر چور اچکا چوہدری اور ہر غنڈی رن یہاں پر ہے-ملک کا سربراہ ایک جوکر ہے اور نکمے نااہل وزیر مشیر تال پر تال ملا رہے ہیں-روپئے کی قیمت میں 30 فی صدی کمی کے باوجود ملکی برآمدات میں کمی آئی ہے-پچھلے چار مہینوں میں 2,4 کھرب روپئے کے قرضے لئے گئے ہیں اور قرضوں میں ہر روز 15 ارب کا آضافہ ہو رہا ہے-اور ملک کا وزیر اعظم بانسری بجا رہا ہے-

الطاف چودھری
09.01.2019

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*