بغاوت لکھو

بغاوت لکھو

تم حرف صداقت لکھو
ظالم کے ظلم سے بغاوت لکھو
مظلوم کی آہ و بکا سسکیاں لکھو
چیخ و پکار لکھو ہچکیاں لکھو

لکھو کہ اس ملک کو سب نےلوٹا
کچھ غیر وں نے کچھ اپنوں نے لوٹا
بد خصالوں نے بدمعاشوں نے لوٹا
مہاجروں ججوں جرنیلوں نے لوٹا

بھوک سے بلکتے بچے کا حال لکھو
بھوک ننگ افلاس کی بپتا لکھو
گمشد ہے یہاں شرافت لکھو
ننگ دھڑنگ ہے انصاف لکھو

لکھو پینے کا پانی تک نہیں ہے صاف
مشکل ہے یہاں فقیر کی گزر اوقات

اجیرن ہے یہاں بنی نوع انسان کی زندگی لکھو
ظلم و جبر کی کہانی لکھو امیر شہر کی عیاری لکھو
ساہوکار کی مکاری لکھو اور قاضی القضاء کی ریاکاری لکھو

سچ سچ اور درست سب الزامات لکھو
حرف صداقت لکھو علم بغاوت لکھو

لکھو کہ خوف خدا مٹ گیا دلوں سے بھول گئے لوگ اللہ کا انصاف

فرعون نمرود مٹ گئے جہاں سے
یاد نہیں ہے لوگوں کو قارون کا انجام الطاف

الطاف چودھری
27.12.2018

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*